سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کمی

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں دو روز مسلسل اضافے کے بعد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ فی تولہ سونا 2 ہزار 300 روپے سستا ہو گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2 ہزار 300 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 87 ہزار 836 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 972 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 32 ہزار 506 روپے پر آ گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوئی، جہاں فی اونس سونا 23 ڈالر سستا ہو کر 3 ہزار 653 ڈالر کا ہو گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 11 ہزار 500 روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
موضوعات:سونا چاندی
اشتہار











