رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 8° صاف 20° / 7°فجر 05:44ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:31عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وزیراعظم شہباز شریف کی کویت پر ڈرون حملے کی مذمت، زخمی پاکستانی کو مکمل معاونت کی یقین دہانییمن کے ساحل کے قریب مال بردار جہاز ہائی جیک، سعودی عرب کا دو حوثی میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ40 لاکھ روپے تاوان: ایس ایچ او اور ٹرینی سب انسپکٹر 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنسیم شاہ گھٹنے کی انجری کے باعث آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سے باہروزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تیانگ گونگ پر موجود پاکستانی خلا باز سے براہِ راست گفتگوقاضی فاؤنڈیشن مینز ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد میں آج سے شروعاسحاق ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتسازگار انجینئرنگ کی پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی، ٹینک 500 کی قیمت 38 لاکھ کمآئی ایل ٹی20: بابر اعظم پھر ناکام، ڈیزرٹ وائپرز سپر اوور میں شکست کھا گئےتربت میں دو کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاکاسنوکر ورلڈ کپ: پاکستان کی دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں، بھارت کو کلین سویپ شکستبجلی کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ: 3.04 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست، نیپرا میں سماعت
مارکیٹ
KSE-100177,664▼0.22%KMI-30256,705▼0.35%ڈالر276.62روپےیورو302.77روپےپاؤنڈ362.52روپےریال73.76روپےدرہم75.32روپےسونا فی تولہ378,619روپےسونا3,650$/اونسچاندی43.23$/اونسبٹ کوائن59,298$▼1.04%

احسن اقبال کی چین سے پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فری رسائی کی درخواست

احسن اقبال کی چین سے پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فری رسائی کی درخواست
فائل فوٹو: احسن اقبال کی بیجنگ میں چینی نائب چیئرمین سے ملاقات — تصویر: بشکریہ app.com.pk

بیجنگ: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے پاکستانی مصنوعات کی ڈیوٹی فری رسائی کے لیے تکنیکی مذاکرات شروع کرنے کی تجویز دے دی۔

احسن اقبال کی چین کی نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے نائب چیئرمین ژوہائی بن سے بیجنگ میں ملاقات ہوئی۔ وفاقی وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیے کے مطابق احسن اقبال نے چین سے تمام پاکستانی مصنوعات پر صفر درآمدی ڈیوٹی دینے کی درخواست کی۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان نے چین سے افریقی ممالک کی طرز پر یکطرفہ ڈیوٹی فری سہولت دینے کی تجویز دی، جو چین کے ساتھ موجودہ آزاد تجارتی معاہدے سے الگ ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق چین کے ساتھ پاکستانی تجارت میں 19 ارب 63 کروڑ ڈالر کا فرق ہے، مالی سال 2025-26 میں چین سے پاکستان کی درآمدات 22 ارب 34 کروڑ ڈالر رہیں۔

سی پیک اور منصوبوں پر تعاون

اعلامیے کے مطابق قراقرم ہائی وے تھور نالہ تا رائے کوٹ سیکشن کے مالیاتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر زور دیا گیا۔ تھاکوٹ تا رائے کوٹ قراقرم ہائی وے کی ازسرِنو ترتیب پر 576 ارب روپے لاگت آئے گی۔

کراچی تا روہڑی سے آگے ایم ایل ون ریلوے کی اپ گریڈیشن میں چینی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گوادر بندرگاہ پر باقاعدہ بحری جہازوں کی آمدورفت بحال کرنے کے لیے چین سے تعاون کی درخواست کی گئی۔

گوادر بندرگاہ پر تیل کے اسٹریٹجک ذخائر قائم کرنے کے لیے مشترکہ مطالعے کی تجویز دی گئی۔ گوادر فری زون اور ایسٹ بے ایکسپریس وے کے دوسرے مرحلے پر بھی بات ہوئی، اور چاغی کے معدنی علاقوں کو گوادر سے ملانے کے لیے راہداری قائم کرنے کی تجویز دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق درآمدی کوئلے سے چلنے والے منتخب بجلی گھروں کو مقامی تھر کوئلے پر منتقل کرنے اور پاکستان کی 10 سال میں 10 ہزار پی ایچ ڈی وظائف دینے کے مشترکہ پروگرام کی تجاویز بھی دی گئیں۔

نائب چیئرمین ژوہائی بن نے سی پیک کو اقتصادی تعاون کا اہم ستون قرار دیا اور کہا کہ سی پیک کے اگلے مرحلے میں پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات سے ہم آہنگی ضروری ہے۔ ان کے مطابق چین اگلے مرحلے میں پاکستان کی وزارت منصوبہ بندی کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔

ژوہائی بن نے احسن اقبال کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کا خیرمقدم کیا اور تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اشتہار