رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 10° صاف 20° / 7°فجر 05:44ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:31عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وزیراعظم شہباز شریف کی کویت پر ڈرون حملے کی مذمت، زخمی پاکستانی کو مکمل معاونت کی یقین دہانییمن کے ساحل کے قریب مال بردار جہاز ہائی جیک، سعودی عرب کا دو حوثی میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ40 لاکھ روپے تاوان: ایس ایچ او اور ٹرینی سب انسپکٹر 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنسیم شاہ گھٹنے کی انجری کے باعث آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سے باہروزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تیانگ گونگ پر موجود پاکستانی خلا باز سے براہِ راست گفتگوقاضی فاؤنڈیشن مینز ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد میں آج سے شروعاسحاق ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتسازگار انجینئرنگ کی پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی، ٹینک 500 کی قیمت 38 لاکھ کمآئی ایل ٹی20: بابر اعظم پھر ناکام، ڈیزرٹ وائپرز سپر اوور میں شکست کھا گئےتربت میں دو کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاکاسنوکر ورلڈ کپ: پاکستان کی دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں، بھارت کو کلین سویپ شکستبجلی کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ: 3.04 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست، نیپرا میں سماعت

اوتھل: اسسٹنٹ کمشنر میرمن کاکڑ کی گٹکے کی سینکڑوں پڑیاں ضبط، بازار میں جرمانے

اوتھل: اسسٹنٹ کمشنر اوتھل میرمن کاکڑ نے مضرِ صحت گٹکے کی فروخت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اوتھل بازار میں مختلف دکانوں سے سینکڑوں گٹکے کی پڑیاں ضبط کر لیں۔

انہوں نے کہا کہ گٹکا انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہے اور اس کے استعمال سے مہلک بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ شہریوں کی صحت سے کھیلنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور گٹکا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر میرمن کاکڑ نے بازار کا دورہ کیا اور گوشت و سبزی فروشوں، دکانداروں اور ہوٹل مالکان کو صفائی ستھرائی بہتر بنانے اور سرکاری نرخ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔ اس دوران خلاف ورزی کرنے والے متعدد دکانداروں کو جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر میرمن کاکڑ نے خبردار کیا کہ ناجائز منافع خوری اور مقررہ نرخوں سے زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی اور بھاری جرمانے کیے جائیں گے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ گٹکے کی غیر قانونی فروخت اور ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کی نشاندہی کرکے انتظامیہ سے تعاون کریں۔

اشتہار