رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° جزوی بادل 20° / 7°فجر 05:44ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:31عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وزیراعظم شہباز شریف کی کویت پر ڈرون حملے کی مذمت، زخمی پاکستانی کو مکمل معاونت کی یقین دہانییمن کے ساحل کے قریب مال بردار جہاز ہائی جیک، سعودی عرب کا دو حوثی میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ40 لاکھ روپے تاوان: ایس ایچ او اور ٹرینی سب انسپکٹر 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنسیم شاہ گھٹنے کی انجری کے باعث آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سے باہروزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تیانگ گونگ پر موجود پاکستانی خلا باز سے براہِ راست گفتگوقاضی فاؤنڈیشن مینز ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد میں آج سے شروعاسحاق ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتسازگار انجینئرنگ کی پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی، ٹینک 500 کی قیمت 38 لاکھ کمآئی ایل ٹی20: بابر اعظم پھر ناکام، ڈیزرٹ وائپرز سپر اوور میں شکست کھا گئےتربت میں دو کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاکاسنوکر ورلڈ کپ: پاکستان کی دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں، بھارت کو کلین سویپ شکستبجلی کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ: 3.04 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست، نیپرا میں سماعت
مارکیٹ
KSE-100177,664▼0.22%KMI-30256,705▼0.35%ڈالر276.53روپےیورو302.67روپےپاؤنڈ362.37روپےریال73.74روپےدرہم75.30روپےسونا فی تولہ378,505روپےسونا3,650$/اونسچاندی43.23$/اونسبٹ کوائن58,771$▼1.01%

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 46 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے دو قرضوں کی منظوری

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 46 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے دو قرضوں کی منظوری
فائل فوٹو: ایشیائی ترقیاتی بینک کا صدر دفتر — تصویر: بشکریہ borgenproject.org

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 46 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے دو قرضوں کی منظوری دے دی ہے۔

اے ڈی بی کے مطابق ان قرضوں سے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں آبپاشی، پانی کے انتظام اور زرعی نظام کو بہتر بنایا جائے گا، جن سے 7 لاکھ 28 ہزار افراد مستفید ہوں گے، جبکہ غذائی تحفظ بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا کے لیے 20 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا رعایتی قرض منظور کیا گیا ہے، جس سے نوشہرہ، صوابی اور اپر چترال میں آبپاشی کا نظام بہتر بنایا جائے گا۔

منصوبے کے تحت چھوٹے کسانوں کی آمدنی بڑھانے اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ خواتین کو روزگار کی تربیت دینے اور پانی کے انتظام میں ان کا کردار بڑھانے کے اقدامات بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب پنجاب کے لیے 26 کروڑ ڈالر کے انٹیگریٹڈ ہل ٹورنٹ مینجمنٹ منصوبے کی منظوری دی گئی ہے، جس کے تحت پہاڑی علاقوں میں سیلابی ریلوں کے خطرات کم کرنے اور سیلابی پانی کو محفوظ بنانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔

اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر کے مطابق دونوں منصوبے غذائی تحفظ بہتر بنانے اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ ان سے زرعی پیداوار میں اضافے، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور پانی کی قابل اعتماد فراہمی یقینی بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

موضوعات:
اشتہار