رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° صاف 20° / 7°فجر 05:44ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:31عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وزیراعظم شہباز شریف کی کویت پر ڈرون حملے کی مذمت، زخمی پاکستانی کو مکمل معاونت کی یقین دہانییمن کے ساحل کے قریب مال بردار جہاز ہائی جیک، سعودی عرب کا دو حوثی میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ40 لاکھ روپے تاوان: ایس ایچ او اور ٹرینی سب انسپکٹر 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنسیم شاہ گھٹنے کی انجری کے باعث آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سے باہروزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تیانگ گونگ پر موجود پاکستانی خلا باز سے براہِ راست گفتگوقاضی فاؤنڈیشن مینز ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد میں آج سے شروعاسحاق ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتسازگار انجینئرنگ کی پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی، ٹینک 500 کی قیمت 38 لاکھ کمآئی ایل ٹی20: بابر اعظم پھر ناکام، ڈیزرٹ وائپرز سپر اوور میں شکست کھا گئےتربت میں دو کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاکاسنوکر ورلڈ کپ: پاکستان کی دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں، بھارت کو کلین سویپ شکستبجلی کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ: 3.04 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست، نیپرا میں سماعت

اسلام آباد ورکشاپ: پی ڈی ایم اے کے نوید احمد شیخ کا خشک سالی سے نمٹنے پر خطاب

اسلام آباد ورکشاپ: پی ڈی ایم اے کے نوید احمد شیخ کا خشک سالی سے نمٹنے پر خطاب
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان اور ڈائریکٹر جنرل صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی جہانزیب خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں قدرتی آفات سے نمٹنے، پیشگی اقدامات کو مؤثر بنانے اور ہنگامی صورتحال میں عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔

اسی سلسلے میں ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ کوآرڈینیشن پی ڈی ایم اے بلوچستان نوید احمد شیخ نے گزشتہ روز اسلام آباد میں خشک سالی سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات اور ہنگامی منصوبہ بندی کے موضوع پر منعقدہ اہم ورکشاپ میں بطور مدعو مہمان مقرر شرکت کی۔

ورکشاپ کے شرکاء اور مقاصد

ورکشاپ میں ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ، رسک فنانسنگ اور پیشگی اقدامات کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے اہم اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

اس اہم فورم کا مقصد خشک سالی سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات اور ہنگامی منصوبہ بندی کو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کی ترجیحات سے ہم آہنگ کرنا تھا۔

ورکشاپ نے مختلف اداروں کے درمیان تکنیکی معلومات، تجربات اور بہترین عملی طریقہ کار کے تبادلے کے ساتھ باہمی رابطہ کاری کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کیا۔

بلوچستان میں خشک سالی اور ہنگامی منصوبہ بندی

اس موقع پر ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ کوآرڈینیشن نوید احمد شیخ نے بلوچستان میں خشک سالی کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ پیش کرتے ہوئے پی ڈی ایم اے بلوچستان کے ہنگامی منصوبہ بندی کے فریم ورک، تیاریوں، پیشگی اقدامات اور مؤثر ردعمل کی حکمت عملیوں سے شرکاء کو آگاہ کیا۔

انہوں نے بلوچستان میں خشک سالی کے ممکنہ اثرات سے نمٹنے کے لیے بروقت منصوبہ بندی، ادارہ جاتی استعداد کار میں اضافے اور متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

پریزنٹیشن کے دوران صنفی بنیادوں پر تشدد (GBV) سے متعلق اہم پہلوؤں پر جناب حماد الحق نے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے خشک سالی اور دیگر ہنگامی حالات میں خواتین، لڑکیوں اور کمزور طبقات کو درپیش خطرات کی روک تھام، تحفظ اور امدادی سرگرمیوں میں ان کی شمولیت کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی منصوبہ بندی میں تحفظ، سلامتی اور صنفی حساس اقدامات کو بنیادی اہمیت حاصل ہونی چاہیے۔

پی ڈی ایم اے بلوچستان وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل خان قادر کی ہدایات کے مطابق قدرتی آفات کے ممکنہ اثرات کو کم کرنے، بروقت اور پیش گوئی پر مبنی اقدامات کو فروغ دینے اور عوام کے تحفظ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

اتھارٹی اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ خشک سالی کے اثرات سے محفوظ، مضبوط اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی بہتر صلاحیت رکھنے والے بلوچستان کے قیام کے لیے قومی و صوبائی اداروں کے ساتھ شراکت داری اور باہمی تعاون کو مزید مستحکم بنایا جائے گا۔

ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ کوآرڈینیشن پی ڈی ایم اے نوید شیخ کو اسلام آباد میں منعقدہ سیمینار کے موقع پر برطانیہ کے اسٹارٹ نیٹ ورک کے ٹیکنیکل ایڈوائزر جیک بیسٹ وک سوینیئر پیش کر رہے ہیں۔ — A PDMA director and a British Start Network technical adviser exchange a souvenir shield on stage at a seminar in Islamabad.
ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ کوآرڈینیشن پی ڈی ایم اے نوید شیخ کو اسلام آباد میں منعقدہ سیمینار کے موقع پر برطانیہ کے اسٹارٹ نیٹ ورک کے ٹیکنیکل ایڈوائزر جیک بیسٹ وک سوینیئر پیش کر رہے ہیں۔ — A PDMA director and a British Start Network technical adviser exchange a souvenir shield on stage at a seminar in Islamabad.

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار