رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 10° صاف 20° / 7°فجر 05:44ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:31عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وزیراعظم شہباز شریف کی کویت پر ڈرون حملے کی مذمت، زخمی پاکستانی کو مکمل معاونت کی یقین دہانییمن کے ساحل کے قریب مال بردار جہاز ہائی جیک، سعودی عرب کا دو حوثی میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ40 لاکھ روپے تاوان: ایس ایچ او اور ٹرینی سب انسپکٹر 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنسیم شاہ گھٹنے کی انجری کے باعث آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سے باہروزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تیانگ گونگ پر موجود پاکستانی خلا باز سے براہِ راست گفتگوقاضی فاؤنڈیشن مینز ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد میں آج سے شروعاسحاق ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتسازگار انجینئرنگ کی پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی، ٹینک 500 کی قیمت 38 لاکھ کمآئی ایل ٹی20: بابر اعظم پھر ناکام، ڈیزرٹ وائپرز سپر اوور میں شکست کھا گئےتربت میں دو کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاکاسنوکر ورلڈ کپ: پاکستان کی دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں، بھارت کو کلین سویپ شکستبجلی کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ: 3.04 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست، نیپرا میں سماعت

گوادر: وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے 99 سیکنڈری ٹیچرز کو میرٹ پر تعیناتی کے آرڈرز جاری کیے

گوادر: وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے 99 سیکنڈری ٹیچرز کو میرٹ پر تعیناتی کے آرڈرز جاری کیے

گوادر: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گوادر کے 99 سیکنڈری اسکول ٹیچرز کو میرٹ کی بنیاد پر تعیناتی کے آرڈرز جاری کر دیے۔ تعیناتی کے آرڈرز حاصل کرنے والوں میں خواتین اساتذہ بھی شامل ہیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے میرٹ پر کامیابی حاصل کرنے والی خواتین اساتذہ میں خود تعیناتی کے آرڈرز تقسیم کیے اور ان سے بھرتیوں کے پورے عمل میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے سے متعلق دریافت کیا۔

خواتین اساتذہ نے بھرتیوں کے عمل پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کسی سفارش یا سیاسی اثر و رسوخ کے بغیر اپنی قابلیت اور میرٹ کی بنیاد پر سرکاری ملازمت کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے شفاف انداز میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

میرٹ کی بالادستی

وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے پہلے ہی دن صوبائی اسمبلی کے فلور پر واضح کر دیا تھا کہ بلوچستان میں کوئی سرکاری نوکری فروخت نہیں ہوگی، الحمدللہ عوام سے کیے گئے وعدے کو عملی طور پر پورا کرکے دکھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سرکاری ملازمتوں کا حصول اب سفارش کے بجائے قابلیت اور میرٹ سے مشروط ہے، باصلاحیت نوجوانوں کو میرٹ پر ان کا حق دیا جائے گا اور کسی کو بھی اہل امیدواروں کی حق تلفی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سرکاری ملازمتیں کسی کی ذاتی جاگیر نہیں بلکہ اہل اور مستحق امیدواروں کا حق ہیں۔

نوجوانوں کو ان کی قابلیت کے مطابق آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کرنا حکومت کی پالیسی کا بنیادی اصول ہے۔ بلوچستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں، انہیں صرف منصفانہ مواقع اور اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سرکاری بھرتیوں میں شفافیت یقینی بنا کر حقدار کو اس کا حق دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ حکومت نے روزگار کی فراہمی کو سیاسی اثر و رسوخ سے آزاد کرکے مکمل طور پر میرٹ کے تابع کرنے کا عزم کیا ہے۔ میرٹ کا فروغ نوجوانوں کا ریاستی اداروں پر اعتماد بحال کرنے اور سرکاری نظام میں شفافیت کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ میرٹ کی بالادستی ہی گڈ گورننس، ادارہ جاتی اصلاحات اور پائیدار ترقی کی بنیاد ہے۔ سرکاری ملازمتوں میں شفافیت اور میرٹ کے اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور میرٹ پر بھرتیوں کا یہ تسلسل برقرار رکھا جائے گا تاکہ نوجوانوں کے مستقبل سے کسی کو کھیلنے کا موقع نہ ملے۔

انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان حکومت کے لیے میرٹ کی بالادستی محض ایک اعلان نہیں بلکہ طرز حکمرانی کا عملی اصول ہے، جس کے تحت ہر اہل اور مستحق امیدوار کو اس کی قابلیت کے مطابق آگے بڑھنے کا حق دیا جائے گا۔

اشتہار