رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° جزوی بادل 20° / 7°فجر 05:44ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:31عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وزیراعظم شہباز شریف کی کویت پر ڈرون حملے کی مذمت، زخمی پاکستانی کو مکمل معاونت کی یقین دہانییمن کے ساحل کے قریب مال بردار جہاز ہائی جیک، سعودی عرب کا دو حوثی میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ40 لاکھ روپے تاوان: ایس ایچ او اور ٹرینی سب انسپکٹر 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنسیم شاہ گھٹنے کی انجری کے باعث آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سے باہروزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تیانگ گونگ پر موجود پاکستانی خلا باز سے براہِ راست گفتگوقاضی فاؤنڈیشن مینز ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد میں آج سے شروعاسحاق ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتسازگار انجینئرنگ کی پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی، ٹینک 500 کی قیمت 38 لاکھ کمآئی ایل ٹی20: بابر اعظم پھر ناکام، ڈیزرٹ وائپرز سپر اوور میں شکست کھا گئےتربت میں دو کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاکاسنوکر ورلڈ کپ: پاکستان کی دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں، بھارت کو کلین سویپ شکستبجلی کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ: 3.04 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست، نیپرا میں سماعت

گرفتاریوں کے خلاف وکلا کا احتجاج، نظر بند رہنماؤں سے ملاقات کی اجازت کا مطالبہ

گرفتاریوں کے خلاف وکلا کا احتجاج، نظر بند رہنماؤں سے ملاقات کی اجازت کا مطالبہ
فائل فوٹو: کوئٹہ لائرز فورم کور کمیٹی کے رہنما خلیل الرحمٰن اور ولی خان ایڈووکیٹ — تصویر: بشکریہ defendlawyers.wordpress.com

کوئٹہ: لائرز فورم کور کمیٹی کے رہنماؤں خلیل الرحمٰن ایڈووکیٹ اور ولی خان ایڈووکیٹ نے مولانا فضل الرحمٰن کو سرگودھا کے جلسے میں شرکت سے روکنے، دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں اور نظر بندیوں کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ گرفتار افراد کے خلاف کارروائی کے احکامات سامنے لائے جائیں اور وکلا کو اپنے زیرِ حراست موکلوں سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے مولانا فضل الرحمٰن کو جلسے میں جانے سے روکنا اور دیگر قائدین و کارکنوں کو گرفتار کرنا قابل مذمت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پرامن اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا مؤقف پیش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹر مولانا عبدالواسع، اپوزیشن لیڈر اور تین ارکان صوبائی اسمبلی کو نظر بند کیا گیا ہے اور وکلا کو ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ یہ صورت حال بنیادی حقوق اور آزادیِ اظہارِ رائے کے منافی ہے۔

خلیل الرحمٰن ایڈووکیٹ اور ولی خان ایڈووکیٹ نے بتایا کہ آئین کی خلاف ورزی کے خلاف وکلا تنظیموں سے رابطہ کیا گیا ہے اور عدالتی بائیکاٹ بھی کیا گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گرفتار کارکنوں کے بارے میں سرکاری احکامات دکھائے جائیں اور تمام گرفتار ساتھیوں کو فوری رہا کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے صرف آئین کی بات کی ہے، سیاسی قیادت اور کارکنوں کو خوف زدہ کرنے کی کوششیں قبول نہیں کی جائیں گی۔ اگر گرفتار ساتھیوں سے ملاقات کی اجازت نہ دی گئی تو عدالت سے رجوع کیا جائے گا، جبکہ یہ سلسلہ جاری رہنے پر ملک گیر احتجاج بھی کیا جا سکتا ہے۔

موضوعات:
اشتہار