رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 17° صاف 22° / 10°فجر 05:29ظہر 12:16عصر 16:04مغرب 17:40عشا 19:02
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
15 نومبر کو کوئٹہ میں بدامنی اور مہنگائی کے خلاف جلسہ عام ہوگاپاکستان اسکواش ٹیم ایشین چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئینوجوان طالبات جدید تعلیم اور ڈیجیٹل مہارتوں پر توجہ دیں: ہدایت الرحمن بلوچشہریار ملک میموریل ٹینس: غضنفر اور عمران طاہر سینئرز ڈبلز کے فاتحرکھنی ڈویلپمنٹ پیکج اور 50 بستروں کے ہسپتال پر اجلاس، کمشنر کی ہدایاتقدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے سپارکو کا پانچ روزہ تربیتی کورس مکملترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت جاری، تعلیم اور نوجوانوں کے لیے بڑے اقداماتایل پی جی مہنگی، گیس لوڈشیڈنگ؛ سجاد نذیر کا حکومت پر تنقیدسمندر میں تیل و گیس کی تلاش؛ 20 سال بعد بحالی کا آغازحافظ عبدالکریم کی آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہپاکستان میں 20 سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی بحالیچیئرمین سینیٹ کی روایتی مصنوعات کو عالمی منڈیوں تک پہنچانے پر زور
مارکیٹ
KSE-100173,887▼0.86%KMI-30248,644▼1.04%ڈالر276.46روپےیورو308.50روپےپاؤنڈ369.73روپےریال73.72روپےدرہم75.28روپےسونا فی تولہ422,159روپےسونا4,072$/اونسچاندی52.07$/اونسبٹ کوائن75,907$▲0.08%

اکتوبر میں 5 ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹر، کل تعداد 3 لاکھ 21 ہزار سے تجاوز

اکتوبر میں 5 ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹر، کل تعداد 3 لاکھ 21 ہزار سے تجاوز
فائل فوٹو — تصویر: بشکریہ sterling.pk

اسلام آباد (نمائندہ اعتماد) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے اکتوبر 2026 کے دوران 5 ہزار 3 نئی کمپنیاں رجسٹر کی ہیں، جس کے بعد ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 794 ہو گئی ہے۔ کمیشن کی 5 نومبر کو جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق نئی رجسٹریشنز کا 99.9 فیصد حصہ ای زی فائل پورٹل کے ذریعے آن لائن ہوا۔

نئی رجسٹرڈ کمپنیوں میں 2 ہزار 773 پرائیویٹ لمیٹڈ، 2 ہزار 79 سنگل ممبر، 105 لمیٹڈ لائبلٹی پارٹنرشپس اور 39 نان پرافٹ کمپنیاں شامل ہیں۔ دیگر 7 اداروں میں 4 پبلک کمپنیاں، 2 غیر ملکی کمپنیاں اور ایک تجارتی تنظیم شامل ہے۔ صوبائی سطح پر پنجاب 2 ہزار 663 کمپنیوں کی رجسٹریشن کے ساتھ سرفہرست رہا، جو مجموعی رجسٹریشنز کا 53.2 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں 934، سندھ میں 751، خیبر پختونخوا میں 382، گلگت بلتستان میں 162 اور بلوچستان میں 111 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔

شعبہ وار تفصیلات کے مطابق آئی ٹی سیکٹر میں سب سے زیادہ 991 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔ ٹریڈنگ میں 767، سروسز میں 594، کنسٹرکشن میں 295، فوڈ اینڈ بیوریجز میں 219، سیاحت میں 213، رئیل اسٹیٹ اور ای کامرس میں 170، 170، ایجوکیشن میں 152 اور ٹیکسٹائل میں 113 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، جبکہ دیگر شعبوں میں 1 ہزار 319 کمپنیاں رجسٹر کی گئیں۔

نئی کمپنیوں میں 173 غیر ملکی سرمایہ کار بھی شامل ہیں۔ ان میں چین کے 129، جرمنی کے 6، امریکہ کے 5 اور برطانیہ کے 3 سرمایہ کار شامل ہیں۔ ترکی، کینیڈا، برازیل، افغانستان، نائیجیریا، ہانگ کانگ، متحدہ عرب امارات اور نیدرلینڈز سے دو، دو سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری کی، جبکہ دیگر ممالک سے 14 سرمایہ کاروں نے حصہ لیا۔ ان میں 5 کارپوریٹ ادارے اور 168 انفرادی سرمایہ کار شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تمام زمروں میں مردوں کی نمائندگی زیادہ رہی۔ تاہم خواتین شیئر ہولڈرز اور ڈائریکٹرز میں 13 فیصد، الٹی میٹ بینیفیشل اونرز (یو بی اوز) میں 11 فیصد اور چیف ایگزیکٹوز میں 8 فیصد رہیں۔

اشتہار