رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° جزوی بادل 22° / 11°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
حارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوششمالی کوریا کا بائنانس سے 6.3 ارب ڈالر کی چوری میں ملوث ہونے کے ایف بی آئی الزام کو مستردنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےیورپ کے سپر مارکیٹس میں فریزرز ہیک، سویڈن سے بیلجیم تک خوراک ضائع کرنا پڑیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیبیرسٹر گوہر: سیاسی تنائو مزید نہ بڑھایا جائے، مسائل کا حل بات چیت سے نکالا جائےکوئٹہ کی عابدہ بتول عالمی ایٹم ویٹ ٹائٹل جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون باکسر بن گئیںایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات جاری، نئے علاقائی سکیورٹی انتظامات پر کوششبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےٹرمپ کا انتباہ: ڈیموکریٹس کانگریس میں اکثریت لیں تو ’مسٹر ویٹو‘ بن جاؤں گا

بانی پی ٹی آئی موقف سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں: سلمان اکرم راجہ

بانی پی ٹی آئی موقف سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں: سلمان اکرم راجہ
فائل فوٹو: سلمان اکرم راجہ — تصویر: بشکریہ dunyanews.tv

راولپنڈی: پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بیرسٹر سلمان صفدر کی بانی سے ملاقات نظام کی ضرورت تھی، تاہم اس ملاقات سے کسی بریک تھرو کا کوئی امکان نہیں۔ اڈیالہ روڈ فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی کسی طور پر پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، وہ اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے موقف سے جو بھی پیچھے جائے گا، اس کی سیاست ختم ہو جائے گی۔

بانی کی ملاقات اور قانونی پہلو

سلمان اکرم راجہ کے مطابق بانی کے مقدمات آگے نہیں بڑھ رہے، اس لیے ملاقات ضروری تھی۔ سلمان صفدر نے عدالت میں کہا تھا کہ بانی سے ملاقات تک وہ دلائل نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات ہم پر احسان نہیں بلکہ نظام کی ضرورت تھی۔

ملاقات میں قانونی پہلو کے ساتھ بانی اور بشریٰ بی بی کی صحت پر بات ہوئی، اور اس کے بعد جو بھی قانونی راستہ ہوگا وہ اختیار کیا جائے گا۔ سلمان صفدر نے بتایا کہ بانی جیل میں ہائی سپرٹ میں تھے اور ان کی باڈی لینگویج اور جذبہ قابل دید تھا۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ قانونی نوعیت کی ملاقات تھی، جبکہ پارٹی جس ملاقات کی بات کر رہی ہے وہ سیاسی نوعیت کی ہے۔ جب تک سیاسی نوعیت کی ملاقات نہیں ہوگی، معاملات آگے نہیں بڑھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سلمان صفدر کی ملاقات سے انہیں کوئی امید نہیں اور ارادے بھی اچھے نظر نہیں آ رہے، تاہم ملاقات سے پہلے سلمان صفدر نے انہیں آگاہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بانی کو تواتر سے اخبارات اور ٹی وی نہیں مل رہے، لیکن بشریٰ بی بی کو ان کی رسائی حاصل ہے۔ بانی نے سیاسی معاملات اور کے پی میں حکومت گرنے پر مایوسی کا اظہار نہیں کیا۔

پارٹی اور اتحاد

انہوں نے کہا کہ پارٹی میں فارورڈ بلاک کے امکانات نظر نہیں آ رہے، لیکن کسی امکان کو خارج بھی نہیں کیا جا سکتا۔ اگر پارٹی کے اندر کسی کے ذہن یا دل میں کھوٹ ہے تو سامنے آ جائے گا۔

بیرون ملک کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا پارٹی یا پالیسی سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کے مطابق آفیشل ترجمان یا ان کی ٹیم ہی پارٹی پالیسی پر بیان جاری کرتی ہے، اور وہ باہر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف بات نہیں کر رہے، لیکن وہ پارٹی کے تابع نہیں ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم انہیں مسیحا نہیں کہہ رہے۔ ہمارا ان کے ساتھ باضابطہ اتحاد نہیں، لیکن تحفظ آئین پاکستان کے تحت سیاسی جماعتیں اکٹھی چل رہی ہیں۔ مولانا کی اپنی سیاست ہے اور ان کے پاس سٹریٹ پاور بھی ہے، ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہ کہتے ہیں کہ جبر کے نظام میں جو ہمارے ساتھ چلتا ہے، ہم اسے کیوں دھتکاریں۔ ہم نہ کسی پر انحصار کرتے ہیں، نہ کسی کے مرہون منت ہیں۔ ہمیں ایسی کوئی وزارت اعلیٰ قابل قبول نہیں جس کے لیے ہمیں اپنے اصولوں سے پیچھے ہٹنا پڑے۔

مذاکرات اور ڈرون حملے

حکومت کے ساتھ مذاکرات کو ڈھکوسلہ قرار دیتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ حکومت نے تمام تیاریاں پہلے سے کر رکھی تھیں۔ ہماری وجہ سے مذاکرات ناکام نہیں ہوئے۔ ہم حکومت کو دہشتگردی کے خلاف ملٹری آپریشنز کا بلینک چیک نہیں دے سکتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہ اجازت نہیں دے سکتے کہ ڈرون ماریں اور لاکھوں لوگوں کو بے گھر کریں۔ اس ملک میں ہزاروں لوگ گمشدہ ہیں، خیبر ضلع میں ہزاروں لوگ بے گھر ہیں اور لاکھوں لوگ خیمہ بستیوں میں جی رہے ہیں۔ کے پی میں مساجد، شادیوں اور مدرسوں پر ڈرون مارے گئے۔ یہ موضوع قابل بحث ہے کہ ملٹری آپریشنز کے دوران دہشتگردوں کے ڈرون بھی گرے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کے مطابق مذاکرات میں انہوں نے تجویز دی تھی کہ 72 گھنٹوں میں سیاسی عمائدین اور سیاسی جماعتوں کا اجلاس بلایا جائے۔ گورنر راج لگانے کے بعد وہی اجلاس حکومت نے خود بلایا۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہے، لیکن بے گناہوں کو بے گھر نہیں کرنا اور بے گناہوں کو نہیں مارنا۔ حکومت سے بات چیت کسی بھی وقت ہو سکتی ہے، لیکن ملاقات ان کی اپنی ضرورت تھی، اور ہم اصول کی سطح پر ہمیشہ بات کرنے کو تیار ہیں۔

موضوعات:
اشتہار