رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 15° صاف 22° / 9°فجر 05:25ظہر 12:16عصر 16:07مغرب 17:44عشا 19:05
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردوں کی حمایت بند نہ کی تو افغان طالبان کو سنگین قیمت چکانا ہوگی: ڈی جی آئی ایس پی آرپیٹرولیم لیوی میں 10 سے 15 روپے فی لیٹر کمی کا امکان، نیا فارمولا جاریپاکستان کو جی 24 کی چیئرمین شپ ملنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا اظہارِ مسرتپرویز خٹک: وزیراعظم کا بی آر ٹی سے متعلق بیان حقائق کے برعکس ہےایران نے برطانوی رائل نیوی اور رائل ایئر فورس کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیاریٹیلرز ٹیکس اسکیم ناکام، نان فائلرز کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہافغان مذاکرات: امریکی وزیر خارجہ کے بیان کا پاکستان کی جانب سے خیرمقدمہانگ کانگ سکسز: افغانستان پہلی بار چیمپئن، فائنل میں آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکستکوئٹہ: انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر، نجیب اللہ نے گولڈ میڈل جیت لیابابر اعظم پر تنقید: عماد وسیم نے سابقہ کامیابیوں کو نظرانداز نہ کرنے کا مشورہ دیاہانگ کانگ سکسز: پاکستان نے عمان کو 18 رنز سے ہرا کر پلیٹ فائنل جیت لیاایران کی جوہری تنصیبات پر 10 منٹ میں حملے کی صلاحیت، ٹرمپ کا دعویٰ

مولانا فضل الرحمان کو متنازع بیانات واپس لینا ہوں گے: طلال چوہدری

مولانا فضل الرحمان کو متنازع بیانات واپس لینا ہوں گے: طلال چوہدری
فائل فوٹو: طلال چوہدری — تصویر: بشکریہ www.radio.gov.pk

اسلام آباد: وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ریاست، مسلح افواج اور شہدا کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ مولانا فضل الرحمان نے جو متنازع باتیں کی ہیں، انہیں واپس لینا ہوں گی۔

میڈیا سے گفتگو میں طلال چوہدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے کسی کی ذاتی لڑائی نہیں، ہم ریاست، مسلح افواج اور شہدا کے ساتھ ہیں۔ سیاست کا معیار اتنا نہیں گرانا چاہیے کہ شہادتوں کو متنازع بنا دیا جائے۔ شہادت کو زیر بحث لا کر سیاست کریں تو سیاست ہی ختم ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ نے ابھی بہت تھوڑا بولا ہے، مزید بہت کچھ بولنا چاہتے ہیں، وزیر داخلہ موقع کی مناسبت سے اور بہت کچھ بھی کہیں گے۔

مولانا کی پارٹی کے لوگوں کی طرف سے وضاحتیں آ رہی ہیں، مولانا فضل الرحمان خود وضاحت دیں گے تو بات کہیں ٹھہر سکتی ہے۔

وزیرِ مملکت نے کہا کہ دہشت گرد کو دہشت گرد کہنا پڑے گا، دہشت گردوں کی مذمت اور ان کے خلاف کارروائیوں میں انہیں ہمارے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا۔ ہماری صرف یہی شرط ہے کہ دہشت گرد کو دہشت گرد کہا جائے۔