گوادر: ڈی جی محکمہ زراعت مسعود احمد کا ایگ وین پرائیویٹ لمیٹڈ کا دورہ

گوادر: ڈائریکٹر جنرل محکمہ زراعت توسیع بلوچستان مسعود احمد نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع گوادر مقبول احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تحفظِ نباتات محمد اقبال کے ہمراہ گوادر نارتھ فری زون میں قائم ایگ وین پرائیویٹ لمیٹڈ کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران وفد نے کمپنی کے پیداواری یونٹس، صنعتی تنصیبات اور انتظامی امور کا معائنہ کیا۔ کمپنی کے جنرل منیجر شرجیل الرحمٰن اور ڈائریکٹر مینوفیکچرنگ اعجاز منہاس نے وفد کو کمپنی کی سرگرمیوں، پیداواری صلاحیت اور حفاظتی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔
وفد کو بتایا گیا کہ کمپنی میں ڈی اے پی اور ایس او پی کھاد تیار کی جاتی ہے۔
کھادوں کے معیار کی جانچ
محکمہ زراعت کی ٹیم نے کھادوں کے معیار کی جانچ کے لیے نمونے بھی حاصل کیے، جنہیں مزید لیبارٹری تجزیے کے لیے سرکاری تجربہ گاہ بھجوایا جائے گا۔
اس موقع پر قانونی تقاضوں، صنعتی تحفظ، مزدوروں کے حقوق اور ماحولیاتی ضوابط پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ دورے کا مقصد کھادوں کے معیار کو یقینی بنانا، صنعتی سرگرمیوں کی نگرانی، زرعی مفادات کے تحفظ اور متعلقہ قوانین و ضوابط پر عمل درآمد کو مؤثر بنانا تھا۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











