رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 10° صاف 19° / 9°فجر 05:45ظہر 12:21عصر 15:55مغرب 17:31عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وزیراعظم شہباز شریف کی کویت پر ڈرون حملے کی مذمت، زخمی پاکستانی کو مکمل معاونت کی یقین دہانییمن کے ساحل کے قریب مال بردار جہاز ہائی جیک، سعودی عرب کا دو حوثی میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ40 لاکھ روپے تاوان: ایس ایچ او اور ٹرینی سب انسپکٹر 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنسیم شاہ گھٹنے کی انجری کے باعث آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سے باہروزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تیانگ گونگ پر موجود پاکستانی خلا باز سے براہِ راست گفتگوقاضی فاؤنڈیشن مینز ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد میں آج سے شروعاسحاق ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتسازگار انجینئرنگ کی پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی، ٹینک 500 کی قیمت 38 لاکھ کمآئی ایل ٹی20: بابر اعظم پھر ناکام، ڈیزرٹ وائپرز سپر اوور میں شکست کھا گئےتربت میں دو کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاکاسنوکر ورلڈ کپ: پاکستان کی دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں، بھارت کو کلین سویپ شکستبجلی کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ: 3.04 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست، نیپرا میں سماعت

گوادر: ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع کا ایگری فرٹیلائزرز کمپنی کا دورہ، رجسٹریشن کی ہدایت

گوادر: ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع کا ایگری فرٹیلائزرز کمپنی کا دورہ، رجسٹریشن کی ہدایت

گوادر: 27 نومبر کو وزیراعلیٰ بلوچستان کے ترقیاتی وژن اور سیکرٹری زراعت داؤد احمد خلجی کی سرپرستی میں ڈائریکٹر جنرل محکمہ زراعت توسیع بلوچستان مسعود احمد بلوچ نے گوادر نارتھ فری زون میں قائم ایگری فرٹیلائزرز مینوفیکچرنگ کمپنی کا دورہ کیا۔

دورے کے موقع پر کمپنی کی سرگرمیوں، کھاد کی تیاری اور ترسیل کے نظام سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ حکام نے بتایا کہ کمپنی میں فی الحال ڈی اے پی (DAP) اور ایس او پی (SOP) کھاد تیار کر کے کراچی اور لاہور روانہ کی جا رہی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل مسعود احمد بلوچ نے کمپنی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ حکومتی پالیسی کے مطابق محکمہ زراعت، صنعت، محنت اور ماحولیات سے متعلق رجسٹریشن اور قانونی دستاویزات مکمل کی جائیں تاکہ پی ٹی ٹی ایس (PTTS) نظام کے تحت بروقت رجسٹریشن یقینی بنائی جا سکے۔

انہوں نے کیمیکل ویسٹ کو محفوظ طریقے سے تلف کرنے، سمندری و ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام، کھاد کے تھیلوں پر نمایاں کیو آر کوڈ کی تنصیب اور ترسیل کی تفصیلات محکمہ زراعت کو فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع گوادر مقبول احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن محمد اقبال بھی ان کے ہمراہ تھے، جبکہ کمپنی کے جنرل منیجر شرجیل الرحمٰن اور اعجاز منہاس نے وفد کو بریفنگ دی۔

اشتہار