رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 8° صاف 20° / 7°فجر 05:44ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:31عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وزیراعظم شہباز شریف کی کویت پر ڈرون حملے کی مذمت، زخمی پاکستانی کو مکمل معاونت کی یقین دہانییمن کے ساحل کے قریب مال بردار جہاز ہائی جیک، سعودی عرب کا دو حوثی میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ40 لاکھ روپے تاوان: ایس ایچ او اور ٹرینی سب انسپکٹر 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنسیم شاہ گھٹنے کی انجری کے باعث آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سے باہروزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تیانگ گونگ پر موجود پاکستانی خلا باز سے براہِ راست گفتگوقاضی فاؤنڈیشن مینز ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد میں آج سے شروعاسحاق ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتسازگار انجینئرنگ کی پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی، ٹینک 500 کی قیمت 38 لاکھ کمآئی ایل ٹی20: بابر اعظم پھر ناکام، ڈیزرٹ وائپرز سپر اوور میں شکست کھا گئےتربت میں دو کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاکاسنوکر ورلڈ کپ: پاکستان کی دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں، بھارت کو کلین سویپ شکستبجلی کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ: 3.04 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست، نیپرا میں سماعت

گوادر: پسنی گرلز کالج کی طالبات کا ڈیجیٹل پبلک لائبریری کا مطالعاتی دورہ

گوادر: پسنی گرلز کالج کی طالبات کا ڈیجیٹل پبلک لائبریری کا مطالعاتی دورہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: صوبائی حکومت کی مطالعہ دوست پالیسی، فروغِ تعلیم اور نوجوان نسل میں کتب بینی و تحقیق کے رجحان کو فروغ دینے کے اقدامات کے تحت گورنمنٹ گرلز کالج پسنی کی طالبات اور اساتذہ نے سید ظہور شاہ ہاشمی ڈیجیٹل پبلک لائبریری گوادر کا مطالعاتی دورہ کیا۔

وفد کی قیادت پروفیسر شہزاد اور کالج کی پرنسپل شہناز نے کی۔ اس موقع پر لائبریری اسسٹنٹ نسرین نے وفد کو لائبریری کے مختلف شعبوں، ڈیجیٹل سہولیات، مطالعاتی ماحول اور جدید تعلیمی وسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔

طالبات نے لائبریری کی دستیاب سہولیات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

اس مطالعاتی دورے کا مقصد طالبات میں کتب بینی، تحقیق، علم کے حصول اور جدید تعلیمی وسائل سے استفادے کے رجحان کو فروغ دینا اور نوجوان خواتین کے لیے مطالعے کے نئے مواقع فراہم کرنا تھا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات:
اشتہار