چمن: کیسکو بھرتی کے لیے تقریباً 200 امیدواروں کے انٹرویوز
چمن: کیسکو (کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی) کی خالی آسامیوں پر بھرتی کے سلسلے میں 28 نومبر کو ضلع چمن میں تقریباً 200 امیدواروں کے انٹرویوز لیے گئے۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چمن فدا بلوچ اور کیسکو، نادرا، محکمہ تعلیم، لوکل برانچ، آرمی سمیت ضلعی انتظامیہ کے متعلقہ افسران و نمائندگان موجود تھے۔
انٹرویوز کے دوران امیدواروں کے تعلیمی اسناد اور دیگر ضروری دستاویزات کی جانچ پڑتال اور تصدیق کا عمل بھی انجام دیا گیا، تاکہ بھرتی کے عمل میں مطلوبہ قواعد و ضوابط اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔
اس حوالے سے انٹرویوز اور دستاویزات کی تصدیق کا سلسلہ 30 نومبر 2026ء تک جاری رہے گا، جس کے تحت متعلقہ امیدواروں کے انٹرویوز اور کوائف کی جانچ پڑتال مکمل کی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ چمن کی جانب سے بھرتی کے عمل میں متعلقہ اداروں کے ساتھ معاونت اور ضروری انتظامی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔











