رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 10° صاف 22° / 9°فجر 05:20ظہر 12:16عصر 16:14مغرب 17:51عشا 19:12
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
بلوچستان کی پہلی ڈیجیٹل میڈیا پالیسی، ترقیاتی معلومات تک عوام کی رسائی ضروری: سرفراز بگٹیڈیرہ بگٹی: وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی مسلسل تیسرے روز کھلی کچہری، مسائل کے فوری حل کی ہدایتمکہ، جدہ اور طائف کے لیے حوثی حملوں کا انتباہ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیانیب کی کارروائی تیز، سہیل آفریدی ریڈار پر، سابق وزرا کا اثاثوں کا ریکارڈ طلبگورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف جے یو آئی کا اصولی مؤقف، اسلم غوری کا جمہوریت دفن کرنے کا الزامخیبرپختونخوا کے اگلے وزیراعلیٰ وفاقی حکومت کے حمایت یافتہ ہوں گے: کامران مرتضیٰٹرمپ کا دعویٰ: 250 فیصد ٹیرف کی دھمکی سے پاک بھارت جنگ رکی، 11 طیارے گرائے گئےبلوچستان کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ سینیٹ انتخابات تک موخرپاکستان کا خلیل زاد کے الزامات کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دے کر مسترد کرنے کا اعلانوزیر خزانہ اورنگزیب: کھپت پر مبنی ترقی کی طرف واپسی سے بحالی چار پانچ سال پیچھے جائے گیافغان طالبان حکومت دہشت گرد گروہوں کے خلاف قابلِ تصدیق اقدامات کرے: وزارتِ اطلاعاتگورنر راج کے باوجود جنید اکبر پی ٹی آئی کے صوبائی صدر برقرار، تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ

نو مئی کیس کے قیدی پی ٹی آئی رہنماؤں کا قیادت کو اتحاد اور صبر کا مشورہ

نو مئی کیس کے قیدی پی ٹی آئی رہنماؤں کا قیادت کو اتحاد اور صبر کا مشورہ
فائل فوٹو: کوٹ لکھپت جیل لاہور — تصویر: بشکریہ app.com.pk

لاہور: نو مئی کے مقدمات میں کوٹ لکھپت جیل میں قید تحریک انصاف کے رہنماؤں نے پارٹی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، سیکرٹری سلمان اکرم راجہ اور دیگر قیادت کو خط لکھ کر اتحاد کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

رہنماؤں نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت بردباری اور صبر کا مظاہرہ کرے۔

شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور میاں محمودالرشید نے رانا مدثر ایڈووکیٹ کے توسط سے بھجوائے گئے خط میں کہا ہے کہ اس وقت پارٹی مشکلات سے دوچار ہے، اس لیے وہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ افواہوں اور خبروں کی بنیاد پر ردعمل نہ دیا جائے۔ رہنما میڈیا پر ذاتی رائے کے بجائے جماعت کی پالیسی کے مطابق بیان دیں۔

خط کے مطابق یہ وقت استعفے دینے اور مانگنے کا نہیں، اتحاد کا ہے۔ بانی پی ٹی آئی تین سال سے قید ہیں۔

رہنماؤں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی رہائی کو اولین ترجیح دی جائے۔

موضوعات: