جامعہ تربت کے ڈاکٹر محمد طارق دُرّہ نے یونیورسٹی آف جارجیا سے پی ایچ ڈی مکمل کر لی

تربت: جامعہ تربت کے فیکلٹی ممبر ڈاکٹر محمد طارق دُرّہ نے امریکا کی یونیورسٹی آف جارجیا سے شعبہ تعلیم میں پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کر لی ہے۔ انہوں نے 7 نومبر 2026 کو یونیورسٹی آف جارجیا میں اپنے تحقیقی مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر کمال احمد، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز ڈاکٹر محمد طاہر حکیم، شعبہ تعلیم کی چیئرپرسن رقیہ میروانی اور پوری یونیورسٹی کمیونٹی نے ڈاکٹر طارق دُرّہ کو اس کامیابی پر دلی مبارکباد دی۔
جامعہ تربت کے ترجمان کے مطابق وائس چانسلر نے اپنے مبارکبادی پیغام میں اس کامیابی کو جامعہ تربت کے لیے باعث فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ڈاکٹر محمد طارق کی محنت، لگن اور علمی بصیرت کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے جامعہ تربت میں پی ایچ ڈی فیکلٹی ممبران کی بڑھتی ہوئی تعداد کو معیاری تحقیق کے فروغ کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان










