رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° صاف 20° / 7°فجر 05:44ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:31عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وزیراعظم شہباز شریف کی کویت پر ڈرون حملے کی مذمت، زخمی پاکستانی کو مکمل معاونت کی یقین دہانییمن کے ساحل کے قریب مال بردار جہاز ہائی جیک، سعودی عرب کا دو حوثی میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ40 لاکھ روپے تاوان: ایس ایچ او اور ٹرینی سب انسپکٹر 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنسیم شاہ گھٹنے کی انجری کے باعث آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سے باہروزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تیانگ گونگ پر موجود پاکستانی خلا باز سے براہِ راست گفتگوقاضی فاؤنڈیشن مینز ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد میں آج سے شروعاسحاق ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتسازگار انجینئرنگ کی پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی، ٹینک 500 کی قیمت 38 لاکھ کمآئی ایل ٹی20: بابر اعظم پھر ناکام، ڈیزرٹ وائپرز سپر اوور میں شکست کھا گئےتربت میں دو کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاکاسنوکر ورلڈ کپ: پاکستان کی دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں، بھارت کو کلین سویپ شکستبجلی کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ: 3.04 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست، نیپرا میں سماعت
صفحہ اول› بلوچستان ›لورالائی

لورالائی: کمشنر ولی محمد بڑیچ کی 1122 سینٹر کی ٹیم سے ملاقات، ایمرجنسی سروسز کا دائرہ بڑھانے کی ہدایت

لورالائی: کمشنر ولی محمد بڑیچ کی 1122 سینٹر کی ٹیم سے ملاقات، ایمرجنسی سروسز کا دائرہ بڑھانے کی ہدایت

لورالائی: کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ سے MERC بیس 1122 لورالائی سینٹر کے انچارج نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ دفتر کمشنر میں ملاقات کی، جس میں 1122 کی ہنگامی امدادی خدمات، اداروں کے درمیان باہمی رابطہ کاری اور سروسز کو مزید مؤثر بنانے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران 1122 سینٹر کے ایس او پیز (SOPs) کے حوالے سے کمشنر لورالائی ڈویژن کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں ایمرجنسی سروسز کے دائرہ کار، فاصلے کے تعین، لیڈی ہیلتھ ورکرز (LHWs) کے MNCH سے متعلق ڈیٹا، طبی ہنگامی صورتحال، روڈ ٹریفک حادثات (RTAs) اور ماں و بچے کی صحت (MNCH) سے متعلق امور زیرِ بحث آئے۔

اس موقع پر کمشنر ولی محمد بڑیچ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام ایس او پیز کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو ہنگامی حالات میں بروقت اور مؤثر امدادی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ کمشنر نے خصوصی طور پر ایمرجنسی سروسز کے لیے مقررہ فاصلے کے حوالے سے ہدایت کی کہ موجودہ فاصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے اس میں اضافہ کیا جائے، کیونکہ پورے ضلع میں صرف ایک 1122 سینٹر قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز کا دائرہ کار صرف ماں اور بچے کی صحت تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ روڈ ٹریفک حادثات، طوفان، بارش اور دیگر قدرتی آفات سمیت ہر قسم کی ہنگامی اور ریسکیو صورتحال کو بھی اس میں شامل کیا جائے تاکہ امدادی ٹیمیں بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ سکیں۔

ضروریات اور مراسلے

کمشنر ولی محمد بڑیچ نے 1122 سینٹر کو درپیش ضروریات اور سہولیات کی کمی کو پورا کرنے کے حوالے سے یقین دہانی کرائی کہ متعلقہ ضروریات BSDA فنڈ کے ذریعے پوری کی جائیں گی۔ اجلاس کے دوران کمشنر نے ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع کے نام مراسلہ بھی جاری کیا، جو ہیلتھ ممبران کی کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔

مراسلے میں ہدایت کی گئی کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) کو ضروری مراسلہ جاری کرکے MERC بیس 1122 کی ٹیم کو مکمل تعاون فراہم کرنے کا پابند بنایا جائے۔ مزید برآں، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ہدایت کی گئی کہ وہ ضلع کے تمام بنیادی مراکز صحت (BHUs) کو بھی مراسلے جاری کریں تاکہ انہیں باہمی رابطہ کاری کے نظام میں شامل کیا جا سکے۔

کمشنر لورالائی ڈویژن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری، ضروری سہولیات کی فراہمی اور ہنگامی امدادی نظام کو فعال بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے، تاکہ ضلع کے عوام کو حادثات اور دیگر ہنگامی حالات میں بروقت طبی و امدادی خدمات میسر آسکیں۔

اشتہار