رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° جزوی بادل 24° / 9°فجر 05:31ظہر 12:16عصر 16:02مغرب 17:38عشا 19:01
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
انڈر 19 ایشیا کپ: پاک بھارت کپتانوں کا ٹاس کے موقع پر مصافحہ نہ کرنانوشکی: آپریشن ردالفتنہ 3 میں 7 دہشت گرد ہلاک، کلیرنس آپریشن جاریسپریم کورٹ: عدم پیروی پر خارج دیوانی مقدمات کی بحالی کا فیصلہ عجلت میں نہ کیا جائےمشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی تعیناتی، ایران پر نئے حملوں کے خدشات بڑھ گئےشانشی میں آتشزدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی چینی صدر سے تعزیت، صدر مملکت کا بھی اظہارِ افسوسایرانی بحریہ کا دعویٰ: 10 روز میں آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 11 آئل ٹینکر نشانہ بنےایران جنگ: ٹرمپ کی قطری وزیراعظم سے ملاقات آج، فوری معاہدے کی امید کمرسل برانڈ کو ریپ اور جنسی حملوں کے جرم میں ساڑھے دس سال قید کی سزاتحریک تحفظ آئین کا آزاد کشمیر میں تشدد کے خاتمے اور مذاکرات کی بحالی کا مطالبہراولپنڈی ٹیسٹ کا پہلا روز: پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 281 رنز بنا لیےٹرمپ کا اعتراف: ایران جنگ، فیول کی قیمتیں اور اسرائیل مخالف جذبات ووٹر متاثر ہوئےبال ٹیمپرنگ اسکینڈل: ڈیوڈ وارنر کی عثمان خواجہ کی حمایت، انکشافات کو درست قرار
صفحہ اول› بلوچستان ›قلعہ عبداللہ

قلعہ عبداللہ: ڈپٹی کمشنر منور حسین مگسی کا یومِ اقبال پر پیغام، نوجوانوں کو افکارِ اقبال کی دعوت

قلعہ عبداللہ: علامہ اقبال کا پیغامِ خودی، اتحاد اور خوداعتمادی آج بھی ہماری قومی رہنمائی کا سرچشمہ ہے، نوجوان نسل اقبال کے افکار کو اپنا شعار بنائے۔

ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ منور حسین مگسی نے یومِ اقبال کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ شاعرِ مشرق حضرت علامہ محمد اقبال کی شخصیت، فکر اور شاعری ہماری قومی تاریخ کا عظیم سرمایہ ہیں۔ انہوں نے اپنی شاعری اور فکری بصیرت کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی، خودی، خودداری اور قومی تشخص کا شعور اجاگر کیا اور ایک آزاد وطن کے تصور کو فکری بنیاد فراہم کی۔

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کا فلسفہ خودی انسان کو اپنی پہچان، صلاحیتوں اور مقصدِ حیات کا ادراک کرنے کے ساتھ ساتھ بلند حوصلے، مستقل مزاجی اور عملی جدوجہد کی ترغیب دیتا ہے۔ ان کی تعلیمات آج بھی بالخصوص نوجوان نسل کے لیے رہنمائی کا بہترین ذریعہ ہیں، جو انہیں علم و شعور، کردار سازی، محنت اور قومی خدمت کی جانب راغب کرتی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یومِ اقبال منانے کا حقیقی مقصد صرف تقریبات کا انعقاد نہیں بلکہ ان کے افکار و تعلیمات کو سمجھنا اور اپنی انفرادی و اجتماعی زندگی میں اپنانا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اقبال کے پیغامِ اتحاد، ایمان، خوداعتمادی اور عمل کو اپنا کر معاشرے میں مثبت تبدیلی، بھائی چارے، برداشت اور قومی یکجہتی کو فروغ دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے تعلیم یافتہ، باشعور، باصلاحیت اور ذمہ دار نوجوان نسل بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم علامہ اقبال کے خوابوں کے مطابق ایک متحد، مضبوط، پُرامن اور ترقی یافتہ پاکستان کی تعمیر کے لیے انفرادی و اجتماعی سطح پر اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں۔

اشتہار