رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 12° صاف 20° / 7°فجر 05:44ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:31عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وزیراعظم شہباز شریف کی کویت پر ڈرون حملے کی مذمت، زخمی پاکستانی کو مکمل معاونت کی یقین دہانییمن کے ساحل کے قریب مال بردار جہاز ہائی جیک، سعودی عرب کا دو حوثی میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ40 لاکھ روپے تاوان: ایس ایچ او اور ٹرینی سب انسپکٹر 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنسیم شاہ گھٹنے کی انجری کے باعث آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سے باہروزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تیانگ گونگ پر موجود پاکستانی خلا باز سے براہِ راست گفتگوقاضی فاؤنڈیشن مینز ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد میں آج سے شروعاسحاق ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتسازگار انجینئرنگ کی پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی، ٹینک 500 کی قیمت 38 لاکھ کمآئی ایل ٹی20: بابر اعظم پھر ناکام، ڈیزرٹ وائپرز سپر اوور میں شکست کھا گئےتربت میں دو کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاکاسنوکر ورلڈ کپ: پاکستان کی دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں، بھارت کو کلین سویپ شکستبجلی کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ: 3.04 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست، نیپرا میں سماعت

خضدار: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی کا دخترانِ پاکستان سیمینار سے خطاب، انتہا پسندی کے خاتمے پر زور

خضدار: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی کا دخترانِ پاکستان سیمینار سے خطاب، انتہا پسندی کے خاتمے پر زور
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

خضدار: ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے کہا ہے کہ خاندان معاشرے کی بنیادی اکائی ہے اور اگر خاندان تعلیم یافتہ، مضبوط اور پرامن ہوگا تو پورا معاشرہ ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

انہوں نے انتہا پسندی، ہر قسم کے تشدد کے مکمل خاتمے اور خواتین کو تعلیم و ہنر کے ذریعے بااختیار بنانے کی اہمیت اجاگر کی۔

پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ (پی پی اے ایف) اور بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام (بی آر ایس پی) کے زیر اہتمام، سینٹر آف ایکسیلنس آن کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم کے تعاون سے دخترانِ پاکستان مہم کے تحت سردار بہادر خان (ایس بی کے) ویمن یونیورسٹی خضدار میں ایک پروقار کری ایٹو اینڈ ایجوکیشنل انگیجمنٹس سیمینار منعقد کیا گیا، جس کا بنیادی مقصد معاشرے سے تشدد اور انتہا پسندی کا خاتمہ ہے۔

سیمینار کا مرکزی موضوع مضبوط خاندان، مضبوط معاشرہ اور غربت سے خوشحالی کی طرف سفر تھا۔

مہمانِ خاص اور شرکاء

تقریب کے مہمانِ خاص ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی تھے، جبکہ ان کے ہمراہ ایکسیئن سلیم رزاق، ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر بلال سرفراز گچکی، ڈائریکٹر ایس بی کے ویمن یونیورسٹی مظفر احمد لانگو، پرنسپل ایلیمنٹری کالج خضدار، مینیجر ویمن کمپلیکس خضدار روبینہ کریم شاہوانی، پی اے ٹو ڈسی محمدمرا گزوزئی، سیف اللہ شاہوانی، اعجاز محبوب، ثناء اللّٰہ، عامر باجوئی اور دیگر معززین نے شرکت کی۔

تقریب میں خواتین اور طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شرکاء نے مہم کی مناسبت سے تشدد کے خاتمے اور یکجہتی کی علامت کے طور پر نارنجی (مالٹا) رنگ کے لباس پہن رکھے تھے۔

طالبات نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مہم کے مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی، مینیجر ویمن کمپلیکس روبینہ کریم شاہوانی، بی آر ایس پی خضدار کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر بلال گچکی اور دیگر مقررین نے تقریب کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور خواتین کے حقوق کے تحفظ پر زور دیا۔

شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنے گھروں، تعلیمی اداروں اور معاشرے میں امن، برداشت، رواداری اور محبت کے پیغام کو عام کریں گے اور تشدد و انتہا پسندی کے خلاف دخترانِ پاکستان مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

تقریب کے آخر میں معزز مہمانوں اور بہترین خیالات کا اظہار کرنے والی طالبات کو اعزازی شیلڈز اور انعامات پیش کیے گئے۔

اس موقع پر خواتین کی جانب سے مختلف اسٹالز قائم کیے گئے تھے جو خاص توجہ کا مرکز رہے، ڈپٹی کمشنر نے اسٹالز کا دورہ کیا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار