رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 10° صاف 19° / 9°فجر 05:45ظہر 12:21عصر 15:55مغرب 17:31عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وزیراعظم شہباز شریف کی کویت پر ڈرون حملے کی مذمت، زخمی پاکستانی کو مکمل معاونت کی یقین دہانییمن کے ساحل کے قریب مال بردار جہاز ہائی جیک، سعودی عرب کا دو حوثی میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ40 لاکھ روپے تاوان: ایس ایچ او اور ٹرینی سب انسپکٹر 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنسیم شاہ گھٹنے کی انجری کے باعث آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سے باہروزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تیانگ گونگ پر موجود پاکستانی خلا باز سے براہِ راست گفتگوقاضی فاؤنڈیشن مینز ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد میں آج سے شروعاسحاق ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتسازگار انجینئرنگ کی پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی، ٹینک 500 کی قیمت 38 لاکھ کمآئی ایل ٹی20: بابر اعظم پھر ناکام، ڈیزرٹ وائپرز سپر اوور میں شکست کھا گئےتربت میں دو کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاکاسنوکر ورلڈ کپ: پاکستان کی دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں، بھارت کو کلین سویپ شکستبجلی کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ: 3.04 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست، نیپرا میں سماعت
صفحہ اول› بلوچستان ›جعفرآباد

جعفرآباد: ڈپٹی کمشنر خالد خان کی صدارت میں خریف فصلوں کے سرکاری واجبات کی وصولی کا اجلاس

جعفرآباد: ڈپٹی کمشنر خالد خان کی صدارت میں خریف فصلوں کے سرکاری واجبات کی وصولی کا اجلاس

جعفرآباد: ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر صدارت ضلع جعفرآباد میں خریف سیزن کے دوران حاصل ہونے والی فصلوں پر عائد سرکاری واجبات کی وصولی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں تحصیلداران سلطان احمد کھوسہ اور عبداللہ لاشاری اور محکمہ ریونیو کے متعلقہ عملے نے شرکت کی۔

اس موقع پر متعلقہ افسران نے سرکاری واجبات کی وصولی سے متعلق اب تک کی پیش رفت اور بقایاجات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو فرداً فرداً بریفنگ دی۔

واجبات کی وصولی میں غفلت برداشت نہیں

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری واجبات کی وصولی میں کسی قسم کی غفلت، کوتاہی یا سستی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

خریف سیزن کے دوران فصلوں سے متعلق جن کاشتکاروں کے ذمے سرکاری واجبات تاحال بقایا ہیں، ان سے ہر صورت واجبات کی وصولی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے محکمہ ریونیو کے افسران اور تحصیلداران کو ہدایت کی کہ اس سلسلے میں مؤثر اقدامات اٹھاتے ہوئے وصولی کے عمل کو تیز کیا جائے اور تمام سرکاری واجبات کی بروقت وصولی کو یقینی بنایا جائے۔

اشتہار