جعفرآباد: ممتاز سائنسدان کی خدمات کے اعتراف میں ضلع بھر میں فلیکس بینرز آویزاں
جعفرآباد: حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد کی زیرِ نگرانی ضلع بھر کے اہم، نمایاں اور عوامی مقامات پر پاکستان کے ممتاز سائنسدان کی قومی و سائنسی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی فلیکس بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں۔
اس سلسلے میں ضلع کے اہم چوراہوں، مرکزی شاہراہوں اور دیگر نمایاں مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری ان بینرز کو دیکھ سکیں اور ملک کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والی علمی و سائنسی شخصیات کی خدمات سے آگاہی حاصل کر سکیں۔
مزید برآں، آویزاں کیے گئے بینرز کی تصاویر اور ویڈیو کلپس سرکاری دستاویزات اور میڈیا تشہیر کے لیے مرتب کیے جا رہے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ جعفرآباد قومی شخصیات کی خدمات کو اجاگر کرنے اور حکومتی ہدایات پر مؤثر عملدرآمد کے لیے تمام متعلقہ اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔
اشتہار











