رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 9° صاف 19° / 9°فجر 05:45ظہر 12:21عصر 15:55مغرب 17:31عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وزیراعظم شہباز شریف کی کویت پر ڈرون حملے کی مذمت، زخمی پاکستانی کو مکمل معاونت کی یقین دہانییمن کے ساحل کے قریب مال بردار جہاز ہائی جیک، سعودی عرب کا دو حوثی میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ40 لاکھ روپے تاوان: ایس ایچ او اور ٹرینی سب انسپکٹر 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنسیم شاہ گھٹنے کی انجری کے باعث آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سے باہروزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تیانگ گونگ پر موجود پاکستانی خلا باز سے براہِ راست گفتگوقاضی فاؤنڈیشن مینز ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد میں آج سے شروعاسحاق ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتسازگار انجینئرنگ کی پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی، ٹینک 500 کی قیمت 38 لاکھ کمآئی ایل ٹی20: بابر اعظم پھر ناکام، ڈیزرٹ وائپرز سپر اوور میں شکست کھا گئےتربت میں دو کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاکاسنوکر ورلڈ کپ: پاکستان کی دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں، بھارت کو کلین سویپ شکستبجلی کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ: 3.04 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست، نیپرا میں سماعت

تربت: جامعہ تربت میں طلبہ کے لیے آفات سے نمٹنے کی تربیتی ورکشاپ

تربت: جامعہ تربت میں طلبہ کے لیے آفات سے نمٹنے کی تربیتی ورکشاپ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

تربت: جامعہ تربت کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز کے گرین یوتھ موومنٹ (جی وائی ایم) کلب کے زیر اہتمام یونیورسٹی کے ویڈیو کانفرنس روم میں ٹریننگ ایڈولسینٹس اینڈ یوتھ فار ایکشن اینڈ ریزیلینس (TAYAR) کے عنوان سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

تربت۔ جامعہ تربت کے گرین یوتھ مومنمنٹ کلب کے طلباء قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے رضاکارانہ تربیتی ورکشاپ میں حصہ لے رہے ہیں — A man in a vest speaks at a podium in a lecture hall while students and attendees watch a volunteer disaster-preparedness training workshop at the University of Turbat, with a 'TAYAR' banner on the screen.

گرین یوتھ موومنٹ کلب کے فوکل پرسن جیئند بلوچ نے مختلف سیشنز کی صدارت کی۔ آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین سدو احمد علی، زکیہ واحد اور منظور نے ورکشاپ کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔

اس ورکشاپ میں جامعہ تربت کے مختلف تعلیمی شعبہ جات کے پچاس طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔

ورکشاپ کے سیشنز

ورکشاپ کے ریسورس پرسن اور گرین یوتھ موومنٹ کلب کے نائب کپتان فہد شبیر نے شرکاء کو آفات کے خطرات میں کمی کے بنیادی اصولوں، خطرات کی نوعیت، ان کے منفی اثرات اور مزاحمتی صلاحیت میں اضافے کے طریقوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

انہوں نے مکران کی ساحلی پٹی کو درپیش ہیٹ ویوو، ناگہانی سیلابی صورتحال، قحط سالی، زلزلے کے خطرات، گرد آلود طوفان اور آتشزدگی کے واقعات جیسے چیلنجز سے نمٹنے کی عملی تدابیر پر روشنی ڈالی۔

اسناد اور رجسٹریشن

ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء کی جانب سے فیڈ بیک لیا گیا اور تمام پچاس تربیت یافتہ طلبہ میں اسناد تقسیم کی گئیں اور انہیں نیشنل والنٹیر کور (NVC) میں باقاعدہ رجسٹرڈ کیا گیا۔

ترجمان جامعہ تربت کے مطابق، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز اور گرین یوتھ موومنٹ کلب سمیت تمام اسٹوڈنٹ سوسائٹیز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسٹوڈنٹ سوسائٹیز نصابی سرگرمیوں اور سماجی ذمہ داریوں کے درمیان ایک اہم پل کی حیثیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ میں قیادت اور فلاحی جذبے کو اجاگر کرنے کے لیے یونیورسٹی تمام اسٹوڈنٹ کلبز اینڈ سوسائٹیز کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار