رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 9° صاف 19° / 9°فجر 05:45ظہر 12:21عصر 15:55مغرب 17:31عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وزیراعظم شہباز شریف کی کویت پر ڈرون حملے کی مذمت، زخمی پاکستانی کو مکمل معاونت کی یقین دہانییمن کے ساحل کے قریب مال بردار جہاز ہائی جیک، سعودی عرب کا دو حوثی میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ40 لاکھ روپے تاوان: ایس ایچ او اور ٹرینی سب انسپکٹر 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنسیم شاہ گھٹنے کی انجری کے باعث آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سے باہروزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تیانگ گونگ پر موجود پاکستانی خلا باز سے براہِ راست گفتگوقاضی فاؤنڈیشن مینز ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد میں آج سے شروعاسحاق ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتسازگار انجینئرنگ کی پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی، ٹینک 500 کی قیمت 38 لاکھ کمآئی ایل ٹی20: بابر اعظم پھر ناکام، ڈیزرٹ وائپرز سپر اوور میں شکست کھا گئےتربت میں دو کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاکاسنوکر ورلڈ کپ: پاکستان کی دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں، بھارت کو کلین سویپ شکستبجلی کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ: 3.04 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست، نیپرا میں سماعت

استا محمد: ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال کا کیسکو انٹرویوز کے انتظامات کا جائزہ

استا محمد: ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال کا کیسکو انٹرویوز کے انتظامات کا جائزہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

استا محمد: 28 نومبر۔ ڈپٹی کمشنر استا محمد محمد رمضان پلال نے میر عبداللہ نبی جمالی پی سی بی اسٹیڈیم کا دورہ کیا، جہاں کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کی مختلف آسامیوں پر بھرتیوں کے سلسلے میں امیدواروں کے انٹرویوز کا عمل جاری ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے انٹرویوز کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور امیدواروں کی سہولت، سیکیورٹی، نظم و ضبط اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام امیدواروں کو یکساں مواقع فراہم کیے جائیں اور انٹرویوز کا عمل پرامن، منظم اور شفاف انداز میں جاری رکھا جائے۔

انٹرویوز کے دوران امیدواروں کی رہنمائی اور سہولت کے لیے متعلقہ عملہ موجود رہا، جبکہ سیکیورٹی اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ونگ 114 پولیس اور میونسپل کمیٹی استامحمد کی ٹیمیں بھی تعینات رہیں، جو انتظامی امور کی نگرانی کر رہی تھیں۔

ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ امیدواروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے اور انٹرویوز کے تمام مراحل میں نظم و ضبط، سیکیورٹی اور شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

استا محمد۔ ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیسکو میں انٹرویو کے عمل کے متعلق آگاہی فراہم کر رہے ہیں (فوٹو ڈی جی پی آر) — Officials in shalwar kameez stand and talk under trees at an interview site in Usta Muhammad, with a soldier at left and candidates in the background.

استا محمد۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسماعیل لاشاری کیسکو میں بھرتیوں کے عمل کا جائزہ لے رہے ہیں۔ (فوٹو ڈی جی پی آر) — The additional deputy commissioner and other officials sit around a yellow table reviewing documents during a recruitment process, with a police officer and a soldier present.

موضوعات:
اشتہار