رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 8° صاف 20° / 7°فجر 05:44ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:31عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وزیراعظم شہباز شریف کی کویت پر ڈرون حملے کی مذمت، زخمی پاکستانی کو مکمل معاونت کی یقین دہانییمن کے ساحل کے قریب مال بردار جہاز ہائی جیک، سعودی عرب کا دو حوثی میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ40 لاکھ روپے تاوان: ایس ایچ او اور ٹرینی سب انسپکٹر 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنسیم شاہ گھٹنے کی انجری کے باعث آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سے باہروزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تیانگ گونگ پر موجود پاکستانی خلا باز سے براہِ راست گفتگوقاضی فاؤنڈیشن مینز ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد میں آج سے شروعاسحاق ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتسازگار انجینئرنگ کی پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی، ٹینک 500 کی قیمت 38 لاکھ کمآئی ایل ٹی20: بابر اعظم پھر ناکام، ڈیزرٹ وائپرز سپر اوور میں شکست کھا گئےتربت میں دو کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاکاسنوکر ورلڈ کپ: پاکستان کی دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں، بھارت کو کلین سویپ شکستبجلی کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ: 3.04 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست، نیپرا میں سماعت

شہاب علی کا یو ایف سی ٹائٹل جیتنے اور پاکستان کے لیے عالمی کامیابی کا عزم

شہاب علی کا یو ایف سی ٹائٹل جیتنے اور پاکستان کے لیے عالمی کامیابی کا عزم
فائل فوٹو: شہاب علی مقابلے کے دوران — تصویر: بشکریہ arynews.tv

پاکستان کے باصلاحیت پروفیشنل مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر شہاب علی نے عالمی سطح کے صفِ اول کے فائٹرز میں اپنی جگہ بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے الٹیمیٹ فائٹنگ چیمپئن شپ میں رسائی اور پاکستان کے لیے عالمی ٹائٹل جیتنے کو اپنا سب سے بڑا ہدف قرار دیا ہے۔

مردان، خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے اور اسلام آباد میں مقیم شہاب علی نے کہا کہ پروفیشنل ایم ایم اے کے اعلیٰ ترین معیار تک پہنچنے کے لیے تسلسل، نظم و ضبط، عالمی معیار کی تیاری اور مضبوط سپورٹ ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد محض عالمی مقابلوں میں شرکت کرنا نہیں بلکہ فتوحات سمیٹ کر یو ایف سی میں پاکستان کی نمائندگی کرنا اور سبز ہلالی پرچم بلند کرنا ہے۔

واضح رہے کہ سابق ایشین چیمپئن شہاب علی 2022، 2023 اور 2025 میں مسلسل نیشنل لائٹ ویٹ چیمپئن شپ جیت چکے ہیں۔ وہ 2023 اور 2024 کی آئی ایم ایم اے ایف ایشین چیمپئن شپ میں میڈلز اور 2025 کی ورلڈ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ بھی حاصل کر چکے ہیں۔ 2025 میں وہ پاکستان کے نمبر ون پاؤنڈ فار پاؤنڈ فائٹر بھی قرار پائے۔

کامیابیوں کا کریڈٹ

شہاب علی نے اپنی کامیابیوں کا کریڈٹ بریو جم اور پاکستان ایم ایم اے فیڈریشن کے صدر عمر احمد کی رہنمائی اور پروفیشنل تربیت کو دیا۔ ان کے مطابق عمر احمد کی سرپرستی نے انہیں ایک ابھرتے ہوئے کھلاڑی سے نیشنل چیمپئن اور بین الاقوامی پروفیشنل فائٹر بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

انہوں نے ایکٹیوٹ اور اس کے سی ای او آر ڈی رضوان آفتاب احمد کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی بھرپور سرپرستی اور اعتماد کی بدولت وہ مکمل یکسوئی کے ساتھ اپنی ٹریننگ اور مقابلوں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

موضوعات:
اشتہار