ایشین گیمز 2027 کی نئی تاریخوں کا اعلان، ایونٹ 7 سے 18 ستمبر تک ہوگا

لاہور: پاکستان میں شیڈول 14ویں ایشین گیمز 2027 کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ایونٹ اب 7 سے 18 ستمبر 2027 تک منعقد ہوگا۔
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے مطابق نئی تاریخوں کا فیصلہ تمام شریک ممالک کی رضامندی سے کیا گیا ہے۔
پی او اے کے مطابق تاریخوں میں تبدیلی سعودی عرب میں انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز کے شیڈول میں تبدیلی کے باعث کی گئی ہے۔
موضوعات:ایشین گیمز
اشتہار











