رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° جزوی بادل 18° / 9°فجر 05:33ظہر 12:16عصر 16:00مغرب 17:37عشا 18:59
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی کی نوابشاہ میں صدر زرداری سے 59 منٹ ملاقات، نئے صوبوں کے ریفرنڈم پر اعتماد میں لیاترک صدر اردوغان کی ایرانی صدر پزشکیان سے ملاقات، مذاکرات جلد بحال کرنے پر زورطارق فضل چودھری: بانی پی ٹی آئی کی صحت کو کچھ ہوا تو ہم ذمہ دار ہوں گےایران: مجلسِ خبرگانِ رہبری کا این پی ٹی سے دستبرداری اور دفاعی نظریے پر نظرِ ثانی کا مطالبہعلی عظمت کی چکوٹھی بارڈر پر دل دل پاکستان کی پرفارمنس، ویڈیو وائرلمسجد الحرام کے قریب حوثیوں کے دو بیلسٹک میزائل سعودی فضائی دفاع نے تباہ کر دیےعمران خان کی دو بہنیں عظمیٰ خان اور نورین نیازی کوٹ لکھپت جیل سے رہاایران کے ساتھ جنگ میں مکمل فتح چاہتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپنئے صوبوں پر عوامی رائے لینا بہترین حل ہے: محسن نقویاینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ عہدے سے الگ، کولیٹ کریس عبوری سربراہ مقررمستونگ: این 25 پر بارود سے بھری گاڑی کا حملہ ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک، 2 شہری شہیدرونالڈو کا ٹی وی انڈسٹری میں قدم، پہلی سیریز ’Day 1s‘ کی پروڈکشن شروع

مسجد الحرام کے قریب حوثیوں کے دو بیلسٹک میزائل سعودی فضائی دفاع نے تباہ کر دیے

مسجد الحرام کے قریب حوثیوں کے دو بیلسٹک میزائل سعودی فضائی دفاع نے تباہ کر دیے
فائل فوٹو: سعودی فضائی دفاع کے ذریعے حوثی میزائل کی تباہی — تصویر: بشکریہ tribune.com.pk

ریاض: سعودی عرب کا دعویٰ ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے مکہ مکرمہ کے علاقے کی جانب آنے والے دو بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیے، تاہم ان کا ملبہ علاقے کے دو مقامات پر گرا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی سول ڈیفنس نے بتایا کہ میزائلوں کو روکنے کے بعد ان کا ملبہ مکہ مکرمہ کے نواحی علاقوں میں گرا۔ سعودی سرکاری ٹیلی وژن نے ان مقامات کی نشاندہی کی۔

ایک مقام صبوحہ گاں ہے جو مسجد الحرام سے تقریباً 35 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔ دوسرا مقام وادی المغمس ہے جو مسجد الحرام سے تقریباً 21 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔

سعودی سول ڈیفنس کے مطابق میزائل مکہ مکرمہ کے علاقے کی جانب داغے گئے تھے۔ ادارے نے جمعرات کی علی الصبح جاری بیان میں اس واقعے کا الزام حوثی ملیشیا پر عائد کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ شہری مقامات کو نشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے اور یہ حوثیوں کے خطرناک جارحانہ رویے کی عکاسی کرتا ہے۔

تاحال میزائل داغے جانے کے ذمہ داروں سے متعلق سعودی عرب کے الزام پر حوثیوں کا ردعمل سامنے نہیں آیا، اور نہ ہی واقعے کی آزادانہ تصدیق ہوئی ہے۔

اشتہار