رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° جزوی بادل 18° / 9°فجر 05:33ظہر 12:16عصر 16:00مغرب 17:37عشا 18:59
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی کی نوابشاہ میں صدر زرداری سے 59 منٹ ملاقات، نئے صوبوں کے ریفرنڈم پر اعتماد میں لیاترک صدر اردوغان کی ایرانی صدر پزشکیان سے ملاقات، مذاکرات جلد بحال کرنے پر زورطارق فضل چودھری: بانی پی ٹی آئی کی صحت کو کچھ ہوا تو ہم ذمہ دار ہوں گےایران: مجلسِ خبرگانِ رہبری کا این پی ٹی سے دستبرداری اور دفاعی نظریے پر نظرِ ثانی کا مطالبہعلی عظمت کی چکوٹھی بارڈر پر دل دل پاکستان کی پرفارمنس، ویڈیو وائرلمسجد الحرام کے قریب حوثیوں کے دو بیلسٹک میزائل سعودی فضائی دفاع نے تباہ کر دیےعمران خان کی دو بہنیں عظمیٰ خان اور نورین نیازی کوٹ لکھپت جیل سے رہاایران کے ساتھ جنگ میں مکمل فتح چاہتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپنئے صوبوں پر عوامی رائے لینا بہترین حل ہے: محسن نقویاینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ عہدے سے الگ، کولیٹ کریس عبوری سربراہ مقررمستونگ: این 25 پر بارود سے بھری گاڑی کا حملہ ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک، 2 شہری شہیدرونالڈو کا ٹی وی انڈسٹری میں قدم، پہلی سیریز ’Day 1s‘ کی پروڈکشن شروع
صفحہ اول› بلوچستان ›مستونگ

مستونگ: این 25 پر بارود سے بھری گاڑی کا حملہ ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک، 2 شہری شہید

مستونگ: این 25 پر بارود سے بھری گاڑی کا حملہ ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک، 2 شہری شہید
فائل فوٹو: مستونگ دھماکے کے زخمی اسپتال میں — تصویر: بشکریہ france24.com

مستونگ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ این 25 پر کنڈاوا پوسٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ سکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

دھماکے کے نتیجے میں دو شہری شہید اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔ واقعے میں تین ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوئے، جبکہ قریبی مکانات اور ایک مسجد کو بھی نقصان پہنچا۔

ترجمان محکمہ پولیس بلوچستان کے مطابق فتنہ الہندوستان سے منسوب دہشت گردوں نے کنڈاوا پوسٹ کو بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنا دیا۔

شہید ہونے والوں میں کلیم اللہ ولد عبداللہ اور بی بی لائبہ دختر دل مراد شامل ہیں۔

زخمیوں کی تفصیل

زخمی ہونے والے مقامی شہریوں میں 63 سالہ عبد الحق ولد نور محمد، 21 سالہ محمد اکرام ولد سید محمد، 35 سالہ محمد رمضان ولد گل محمد، تین سالہ محمد سنان ولد محمد رمضان، 21 سالہ تانیہ دختر امیر احمد، 23 سالہ منزہ دختر محمد رمضان، 25 سالہ بی بی حسینہ دختر جمعہ خان، 45 سالہ زاہدہ دختر عبدالقادر، 18 سالہ فائزہ گل دختر امیر احمد، 35 سالہ شاہینہ دختر عبد الحق، 12 سالہ شہلیزہ دختر سید محمد، 22 سالہ معراج دختر عبد الحق اور 36 سالہ بی بی سیدہ زوجہ سید محمد شامل ہیں۔

زخمیوں میں خواتین اور کم عمر بچے بھی شامل ہیں، جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیے متعلقہ طبی مراکز منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں کا یہ بزدلانہ حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ایسے عناصر کا بلوچستان کے عوام کے مفادات اور امن سے کوئی تعلق نہیں۔ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے بڑے حملے کے عزائم ناکام بنا دیے۔

ترجمان کے مطابق بلوچستان میں امن، ترقی اور خوشحالی کے دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

اشتہار