پیٹرول 3 روپے 40 پیسے اور ڈیزل 7 روپے 76 پیسے فی لیٹر سستا

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 40 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 374 روپے 51 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 76 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں اس کی نئی قیمت 395 روپے 20 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول استعمال کرنے والے موٹر سائیکل سواروں اور گاڑیوں کے مالکان کو فی لیٹر کچھ ریلیف ملے گا۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں نسبتاً زیادہ کمی سے مال برداری اور دیگر ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کے اخراجات پر بھی اثر پڑنے کی توقع ہے۔
تاہم اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر اس کمی کے اثرات کا انحصار دیگر اخراجات اور مارکیٹ کی صورتحال پر ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کے نئے نرخ آج رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوں گے اور 3 نومبر تک برقرار رہیں گے۔ اوگرا نے متعلقہ حکام کو نئی قیمتوں پر عمل درآمد کی ہدایت بھی کر دی ہے۔











