حکومتِ بلوچستان کا دہشتگردوں کی معلومات پر کروڑوں روپے انعام کا اعلان

کوئٹہ: حکومتِ بلوچستان نے دہشت گردوں کی معلومات فراہم کرنے پر کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان کر دیا ہے۔
معاون وزیرداخلہ برائے میڈیا امور بابر یوسفزئی نے بتایا کہ انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے سروں پر 5 سے 25 کروڑ روپے تک کا انعام مقرر کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رحمان گل کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر 25 کروڑ روپے انعام ہے، جبکہ بشیر زیب کے بارے میں اطلاع دینے والے کے لیے بھی 25 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔
بابر یوسفزئی کے مطابق دیگر انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر بھی انعامات مقرر کیے گئے ہیں۔
عوام سے اپیل ہے کہ دہشت گردوں کے حوالے سے مستند معلومات متعلقہ اداروں کو فراہم کریں۔
اشتہار











