لطیف کھوسہ کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر کور کمیٹی کو بریفنگ

اسلام آباد: تحریک انصاف کے وکیل رہنما سردار لطیف کھوسہ نے پارٹی کی کور کمیٹی کو بانی سے ملاقات اور ان کی ہدایات پر بریفنگ دے دی۔
پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت ہوا، جس میں بانی چیئرمین اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق کور کمیٹی نے بانی پی ٹی آئی کی صحت پر تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ 18 اگست کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کیا جائے۔ بشریٰ بی بی کے علاج کے حوالے سے جاری عدالتی احکامات پر بھی فوری عمل درآمد کا مطالبہ کیا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج سے متعلق زیر التوا درخواست فوری سماعت کے لیے مقرر کی جائے۔
کور کمیٹی نے بانی کے چیف جسٹس سمیت تین ججز کو لکھے گئے خط پر بھی غور کیا اور کہا کہ جج صاحبان بانی پی ٹی آئی کے خط میں اٹھائے گئے معاملات کا فوری اور سنجیدہ نوٹس لیں۔











