رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 12° جزوی بادل 22° / 11°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ہرنائی: بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کا ڈپٹی کمشنر سے ملاقات، ضلعی ٹورنامنٹ پر اتفاقتربت: جامعہ تربت کے بی ایس بوٹنی طلبہ کا جوسک کے طفیل ایگریکلچرل فارم کا تحقیقی دورہلورالائی: ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں زرعی آمدنی ٹیکس اور محکمہ مال کا بارہواں جائزہ اجلاسدکی: ڈپٹی کمشنر فضل الرحمن کبدانی کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ اور معائنہدکی: ڈپٹی کمشنر فضل الرحمن کبدانی کی صدارت میں انسدادِ پولیو مہم کا جائزہ اجلاسگوادر: مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا پشکان کے ڈگارو میں نیو پمپنگ اسٹیشن کا افتتاحگوادر: مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا سربندن کے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کا دورہگوادر: ہاشو فاؤنڈیشن کے وفد کی ضلع کونسل گوادر کے چیئرمین شئے مختار بلوچ سے ملاقاتلسبیلہ: آر سی ڈی شاہراہ سے تین بارودی مواد ناکارہ، بم ڈسپوزل ٹیم کو سرٹیفکیٹ کا اعلانلسبیلہ: آر سی ڈی شاہراہ پر حادثات کی روک تھام کے لیے ڈیٹا کلیکشن کمیٹی قائمنصیرآباد: پٹ فیڈر کینال کے کاشتکاروں کو زرعی پانی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایتصحبت پور: ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین کی زیرصدارت ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس

کوئٹہ: کاروباری نمائش ویکسنیٹ میں ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی کا دورہ، اسٹالز کا معائنہ

کوئٹہ: کاروباری نمائش ویکسنیٹ میں ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی کا دورہ، اسٹالز کا معائنہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ، 2 نومبر: ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے زیر اہتمام حکومت بلوچستان، ضلعی انتظامیہ کوئٹہ اور بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ کے اشتراک سے منعقدہ دو روزہ کاروباری نمائش ”ویکسنیٹ (WEXNET)“ کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی۔ نمائش میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والی خواتین کاروباری شخصیات، صنعت کاروں، ہنرمند خواتین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔

نمائش میں 100 سے زائد اسٹالز قائم کیے گئے، جن میں خواتین کی تیار کردہ مصنوعات، دستکاری، مقامی ہنر، کاروباری مصنوعات اور مختلف تجارتی شعبوں سے متعلق اشیا کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔ اس موقع پر خواتین کو اپنی کاروباری صلاحیتوں کے اظہار، مصنوعات کی تشہیر، تجارتی روابط کے فروغ اور نئی کاروباری راہیں تلاش کرنے کے مواقع فراہم کیے گئے۔

تقریب میں حکومت بلوچستان اور وفاقی حکومت کے نمائندگان، متعلقہ محکموں کے افسران، کاروباری شخصیات اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے نمائش میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے خواتین کی کاروباری سرگرمیوں، تخلیقی صلاحیتوں اور محنت کو سراہا۔

ڈپٹی کمشنر کا دورہ

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے نمائش کا تفصیلی دورہ کیا اور تمام اسٹالز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مختلف اسٹالز پر موجود خواتین کاروباری شخصیات اور نمائش کنندگان سے ملاقاتیں کیں، ان کی تیار کردہ مصنوعات، کاروباری سرگرمیوں اور درپیش مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

ڈپٹی کمشنر نے خواتین کی محنت، صلاحیتوں اور کاروباری جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین کو معاشی سرگرمیوں میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ایسی نمائشیں خواتین کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار، کاروبار کو وسعت دینے اور ملکی معیشت میں موثر کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرتی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے نمائش کے مختلف حصوں کا جائزہ لیتے ہوئے انتظامی امور اور شرکاء کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی معائنہ کیا۔

نمائش کے انعقاد کے دوران ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی جانب سے مسلسل نگرانی اور موثر انتظامی اقدامات یقینی بنائے گئے۔ پروگرام کے تمام تر سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، انتظامی اور دیگر ضروری انتظامات ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے مکمل کیے گئے، تاکہ شرکاء، مہمانوں اور نمائش کنندگان کو محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کیا جا سکے۔

ضلعی انتظامیہ کی مسلسل نگرانی، متعلقہ اداروں کے باہمی تعاون اور مربوط حکمت عملی کے باعث پروگرام خوش اسلوبی سے جاری رہا اور کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ ویکسنیٹ (WEXNET) نمائش خواتین کو بااختیار بنانے، ان کی کاروباری صلاحیتوں کو اجاگر کرنے، مقامی مصنوعات کی تشہیر اور ملکی سطح پر تجارتی روابط کے فروغ کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ثابت ہوئی۔

حکومت بلوچستان اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے زیراہتمام ویکسٹ ایگزیبیشن کے موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی وائس چانسلر بیوٹمز یونیورسٹی خالد حفیظ سے بات چیت کر رہے ہیں
حکومت بلوچستان اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے زیراہتمام ویکسٹ ایگزیبیشن کے موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی وائس چانسلر بیوٹمز یونیورسٹی خالد حفیظ سے بات چیت کر رہے ہیں
حکومت بلوچستان اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے زیراہتمام ویکسٹ ایگزیبیشن کے موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی مختلف کا منتظمین کے ہمراہ گروپ فوٹو
حکومت بلوچستان اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے زیراہتمام ویکسٹ ایگزیبیشن کے موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی مختلف کا منتظمین کے ہمراہ گروپ فوٹو
حکومت بلوچستان اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے زیراہتمام ویکسٹ ایگزیبیشن میں ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی جانب سے فیسلیٹیشن ڈسک قائم کر دیا گیا۔
حکومت بلوچستان اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے زیراہتمام ویکسٹ ایگزیبیشن میں ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی جانب سے فیسلیٹیشن ڈسک قائم کر دیا گیا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار