رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 12° صاف 21° / 11°فجر 05:26ظہر 12:16عصر 16:07مغرب 17:43عشا 19:05
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
فاٹا انضمام کے دس سال بعد بھی بندوبستی نظام کے بنیادی مسائل حل نہ ہو سکے: فضل الرحمٰنجناح میڈیکل کمپلیکس: تعمیر پر پیش رفت تسلی بخش، اہداف معینہ مدت میں حاصل کرنے کی ہدایتحناء الطاف کے کراچی سے متعلق بیان پر حنا پرویز بٹ کا ردعمل، لاہور آنے کی دعوتپی سی بی پیٹرنز الیون کی سری لنکا ٹیسٹ سیریز کی تیاریاں، 4 سے 6 نومبر پریکٹس میچہانگ کانگ سکسز: عباس آفریدی کی پانچ ٹرافیوں کے ساتھ تصویر وائرلپاکستان نے آسٹریلیا کو ایک وکٹ سے شکست دے کر اوور 40 ورلڈ کپ جیت لیاتین ملکی ون ڈے سیریز جیت کر پاکستان کی آئی سی سی رینکنگ میں بہتریایرانی 7 نکاتی تجویز پر آئندہ چند روز میں عملدرآمد کا امکان: اسماعیل بقائیاکتوبر میں مہنگائی کی سالانہ شرح 9.61 فیصد تک پہنچ گئیچینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو ہائیشنگ کی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقاتیںچھوٹے کاروبار کو قرضوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیراعظم شہباز شریفبیرسٹر سلمان صفدر کی اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی سے 40 منٹ ملاقات
صفحہ اول› بلوچستان ›مستونگ

مستونگ: یاسر بنگلزئی کے دو برونز میڈلز پر ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے صدر کی مبارکباد

مستونگ: ڈسٹرکٹ مستونگ ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی قادر بخش بنگلزئی نے مستونگ سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل ویٹ لفٹر محمد یاسر بنگلزئی کو دوسری ایشین اینڈ ورلڈ ماسٹر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ اور گرینڈ پرکس 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشین اور ورلڈ سطح پر دو برونز میڈلز جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمد یاسر بنگلزئی کی یہ کامیابی نہ صرف مستونگ بلکہ پورے بلوچستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ان کی نمایاں کارکردگی نے علاقے کا نام روشن کیا ہے اور ثابت کیا ہے کہ محنت، عزم، مستقل مزاجی اور کھیلوں سے لگن کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر بھی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

حاجی قادر بخش بنگلزئی نے کہا کہ اسلام آباد میں منعقدہ اس بین الاقوامی چیمپئن شپ میں محمد یاسر بنگلزئی کی کامیابی ان کی مسلسل محنت اور کھیلوں سے وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کی اس کامیابی پر اہلِ مستونگ اور کھیلوں سے وابستہ حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محمد یاسر بنگلزئی کی کامیابی نوجوان نسل کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال ہے۔ نوجوان کھلاڑیوں کو چاہیے کہ وہ کھیلوں کے میدان میں محنت، لگن اور حوصلے کے ساتھ آگے بڑھیں تاکہ ملک و قوم کا نام عالمی سطح پر روشن کر سکیں۔

موضوعات:
اشتہار