بارکھان: اسسٹنٹ کمشنر کا مین واٹر ٹینکی کا دورہ، شہر میں پانی کی فراہمی بحال

بارکھان: ڈپٹی کمشنر بارکھان سعید الرحمن کاکڑ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر بارکھان احسام الدین کاکڑ نے آج ایکسیئن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نسیم زرکون کے ہمراہ بارکھان شہر کی مین واٹر ٹینکی کا تفصیلی دورہ کیا۔
دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے پانی کی فراہمی کے نظام، موٹرز اور مین پائپ لائنوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ایکسیئن پی ایچ ای نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز پانی کی مین لائن میں تکنیکی خرابی کے باعث شہر کے بعض علاقوں میں پانی کی فراہمی میں تعطل پیدا ہوا تھا، جسے ہنگامی بنیادوں پر مرمت کر کے دور کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پائپ لائنوں کی مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے اور بارکھان شہر میں پانی کی فراہمی مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر احسام الدین کاکڑ نے پی ایچ ای عملے کو ہدایت جاری کی کہ شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی بلا تعطل فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











