رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 12° صاف 21° / 11°فجر 05:26ظہر 12:16عصر 16:07مغرب 17:43عشا 19:05
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
فاٹا انضمام کے دس سال بعد بھی بندوبستی نظام کے بنیادی مسائل حل نہ ہو سکے: فضل الرحمٰنجناح میڈیکل کمپلیکس: تعمیر پر پیش رفت تسلی بخش، اہداف معینہ مدت میں حاصل کرنے کی ہدایتحناء الطاف کے کراچی سے متعلق بیان پر حنا پرویز بٹ کا ردعمل، لاہور آنے کی دعوتپی سی بی پیٹرنز الیون کی سری لنکا ٹیسٹ سیریز کی تیاریاں، 4 سے 6 نومبر پریکٹس میچہانگ کانگ سکسز: عباس آفریدی کی پانچ ٹرافیوں کے ساتھ تصویر وائرلپاکستان نے آسٹریلیا کو ایک وکٹ سے شکست دے کر اوور 40 ورلڈ کپ جیت لیاتین ملکی ون ڈے سیریز جیت کر پاکستان کی آئی سی سی رینکنگ میں بہتریایرانی 7 نکاتی تجویز پر آئندہ چند روز میں عملدرآمد کا امکان: اسماعیل بقائیاکتوبر میں مہنگائی کی سالانہ شرح 9.61 فیصد تک پہنچ گئیچینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو ہائیشنگ کی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقاتیںچھوٹے کاروبار کو قرضوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیراعظم شہباز شریفبیرسٹر سلمان صفدر کی اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی سے 40 منٹ ملاقات

کوئٹہ: بلال خان کاکڑ کا ویمن انٹرپرینیورز نمائش کے اختتام پر خواتین کے کاروباری مواقع پر زور

کوئٹہ: بلال خان کاکڑ کا ویمن انٹرپرینیورز نمائش کے اختتام پر خواتین کے کاروباری مواقع پر زور
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: یکم نومبر کو بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ (BBoIT) اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے اشتراک سے منعقدہ دو روزہ ویمن انٹرپرینیورز نیٹ ورک نمائش (WEXNET) کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی۔

بیوٹمز ایکسپو سینٹر کوئٹہ میں منعقدہ اختتامی تقریب سے بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے نمائش کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ پروگرام ہماری توقعات سے بڑھ کر کامیاب رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نمائش میں بلوچستان بھر سے خواتین کاروباری شخصیات اور ہنرمند خواتین کو اپنی مصنوعات اور صلاحیتوں کی نمائش کا بہترین موقع فراہم کیا گیا، جس سے نہ صرف ان کی حوصلہ افزائی ہوئی بلکہ انہیں نئی کاروباری منڈیوں اور مواقع تک رسائی کے امکانات بھی میسر آئے۔

بلال خان کاکڑ نے اس کامیاب پروگرام کے انعقاد میں تعاون پر وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے اور ان کے لیے کاروبار اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

خواتین کی صلاحیتیں اور مواقع

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی خواتین میں بے پناہ صلاحیتیں اور کاروباری استعداد موجود ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں مناسب پلیٹ فارم، تربیت، سہولیات اور مارکیٹ تک رسائی فراہم کی جائے۔ WEXNET جیسی نمائشیں خواتین کو اپنی مصنوعات متعارف کرانے، کاروباری روابط قائم کرنے اور قومی و بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

ٹی ڈی اے پی کے سیکرٹری شہریار تاج نے اپنے خطاب میں بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ اور اس کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور اپنی مصنوعات کی نمائش کے لیے ایسے پلیٹ فارمز کی فراہمی ایک قابلِ تحسین اقدام ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی خواتین کاروباری افراد کو مزید مواقع فراہم کیے جائیں گے اور آئندہ منعقد ہونے والی نمائشوں اور تقریبات میں بھی بلوچستان کی خواتین کو بھرپور نمائندگی اور شرکت کے مواقع دیے جائیں گے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار