رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 12° جزوی بادل 22° / 11°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ہرنائی: بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کا ڈپٹی کمشنر سے ملاقات، ضلعی ٹورنامنٹ پر اتفاقتربت: جامعہ تربت کے بی ایس بوٹنی طلبہ کا جوسک کے طفیل ایگریکلچرل فارم کا تحقیقی دورہلورالائی: ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں زرعی آمدنی ٹیکس اور محکمہ مال کا بارہواں جائزہ اجلاسدکی: ڈپٹی کمشنر فضل الرحمن کبدانی کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ اور معائنہدکی: ڈپٹی کمشنر فضل الرحمن کبدانی کی صدارت میں انسدادِ پولیو مہم کا جائزہ اجلاسگوادر: مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا پشکان کے ڈگارو میں نیو پمپنگ اسٹیشن کا افتتاحگوادر: مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا سربندن کے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کا دورہگوادر: ہاشو فاؤنڈیشن کے وفد کی ضلع کونسل گوادر کے چیئرمین شئے مختار بلوچ سے ملاقاتلسبیلہ: آر سی ڈی شاہراہ سے تین بارودی مواد ناکارہ، بم ڈسپوزل ٹیم کو سرٹیفکیٹ کا اعلانلسبیلہ: آر سی ڈی شاہراہ پر حادثات کی روک تھام کے لیے ڈیٹا کلیکشن کمیٹی قائمنصیرآباد: پٹ فیڈر کینال کے کاشتکاروں کو زرعی پانی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایتصحبت پور: ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین کی زیرصدارت ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس

برشور میں ڈپٹی کمشنر خالد شمس کے ہاتھوں انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز

برشور میں ڈپٹی کمشنر خالد شمس کے ہاتھوں انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

برشور: ڈپٹی کمشنر برشور فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) خالد شمس نے ضلع میں انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ اس موقع پر بچے کو انسدادِ پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا گیا۔

تقریب کے بعد انسدادِ پولیو ٹیموں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع برشور کو پولیو سے پاک بنانا ہماری اولین ترجیح ہے، جس کے لیے ضلعی انتظامیہ نے تمام تر ضروری اور بروقت اقدامات مکمل کر لیے ہیں۔

فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) خالد شمس نے پولیو ورکرز کی خدمات کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام ورکرز قومی جذبے، محنت اور لگن کے ساتھ فرائض انجام دیں تاکہ کوئی بھی بچہ عمر بھر کی معذوری کا سبب بننے والی اس مہلک بیماری کے حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ بچے ہمارے مستقبل کے معمار ہیں اور ان کی صحت مند زندگی کو یقینی بنانا ریاست اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ مہم کے دوران دور دراز اور حساس علاقوں کے بچوں تک رسائی کے لیے جامع مائیکرو پلان تیار کیا گیا ہے، جبکہ پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کے لیے بھی فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے والدین، علمائے کرام اور سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ اس قومی مہم کو کامیاب بنانے اور اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار