رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° جزوی بادل 20° / 7°فجر 05:44ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:31عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وزیراعظم شہباز شریف کی کویت پر ڈرون حملے کی مذمت، زخمی پاکستانی کو مکمل معاونت کی یقین دہانییمن کے ساحل کے قریب مال بردار جہاز ہائی جیک، سعودی عرب کا دو حوثی میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ40 لاکھ روپے تاوان: ایس ایچ او اور ٹرینی سب انسپکٹر 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنسیم شاہ گھٹنے کی انجری کے باعث آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سے باہروزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تیانگ گونگ پر موجود پاکستانی خلا باز سے براہِ راست گفتگوقاضی فاؤنڈیشن مینز ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد میں آج سے شروعاسحاق ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتسازگار انجینئرنگ کی پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی، ٹینک 500 کی قیمت 38 لاکھ کمآئی ایل ٹی20: بابر اعظم پھر ناکام، ڈیزرٹ وائپرز سپر اوور میں شکست کھا گئےتربت میں دو کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاکاسنوکر ورلڈ کپ: پاکستان کی دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں، بھارت کو کلین سویپ شکستبجلی کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ: 3.04 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست، نیپرا میں سماعت

فیفا پر سائبر حملہ، ہیکرز کی 12 گیگا بائٹس ڈیٹا چوری کرنے کی دعویٰ

فیفا پر سائبر حملہ، ہیکرز کی 12 گیگا بائٹس ڈیٹا چوری کرنے کی دعویٰ
فائل فوٹو: فیفا پر سائبر حملے کی خبر — تصویر: بشکریہ bbc.com

دبئی: عالمی فٹبال کی گورننگ باڈی فیفا نے سائبر حملے کی تصدیق کر دی ہے، جس میں غیر مجاز افراد نے ادارے کی محدود ذاتی اور کاروباری معلومات تک رسائی حاصل کی۔

فیفا کے مطابق سائبر حملے کا انکشاف جمعرات 26 نومبر کو کیا گیا، تاہم ادارے نے یہ واضح نہیں کیا کہ حملہ کب ہوا اور کتنے افراد کا ڈیٹا متاثر ہوا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ سائبر حملے سے فیفا کے مجموعی ڈیٹا کا 0.1 فیصد سے بھی کم حصہ متاثر ہوا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ہیکرز نے فیفا کے سافٹ ویئر میں تکنیکی خامی سے فائدہ اٹھانے کے بجائے ادارے کے ملازمین کا روپ دھار کر رسائی حاصل کی۔

ہینڈسم بوائے ہیکنگ کلب نامی ہیکرز گروپ نے سوشل میڈیا پر سائبر حملے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے گزشتہ ہفتے اندرونی دستاویزات کے اسکرین شاٹس جاری کیے تھے۔ گروپ نے 12 گیگا بائٹس سے زائد ڈیٹا چوری کرنے کا دعویٰ بھی کیا۔

ہیکرز کے مطابق چوری شدہ فائلوں میں اعلیٰ حکام کی تفصیلات، مالی ریکارڈ، قانونی دستاویزات اور امیگریشن سے متعلق کاغذات شامل ہیں، تاہم فیفا نے ان دعوؤں کی تصدیق نہیں کی۔

ذرائع کے مطابق فیفا کے منسوخ کیے گئے ورلڈ کپ کمرشل رائٹس منصوبے سے متعلق دستاویزات اس سائبر حملے سے متاثر نہیں ہوئیں۔

فیفا نے نجی معلومات کی چوری اور ان کی آن لائن تشہیر کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے رازداری کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ادارے کے مطابق واقعے کی تحقیقات اور نقصان پر قابو پانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سائبر سیکیورٹی حکام کے ساتھ مل کر کام کیا جا رہا ہے۔

موضوعات:
اشتہار