رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 12° صاف 20° / 8°فجر 05:41ظہر 12:19عصر 15:56مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وفاقی کابینہ نے شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی قومی پالیسی منظور کر لیایران کی زمینی ناکہ بندی ناممکن، عباس عراقچی کا دعویٰوزیراعظم کی گورنر خیبرپختونخوا کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مکمل وفاقی تعاون کی یقین دہانیآئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا 11 دسمبر کو اجلاس، پاکستان کی اگلی قسط کی منظوری کا امکانمولانا فضل الرحمان کی لاہور میں نقل و حرکت محدود، جے یو آئی ف کی لاہور ہائیکورٹ میں درخواستسلطان اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نے جنوبی کوریا کو سنسنی خیز مقابلے میں 3-2 سے ہرا دیاوزیراعظم کی وزرا کو ہدایت: نئے صوبوں پر ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے گریز کریںرائزنگ سٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز کی نیپال اے کو 96 رنز سے شکستٹیکس جمع نہ کرانے پر قانونی کارروائی ہوگی: علی پرویز ملکلاہور قلندرز نے کمندو مینڈس کو ڈائریکٹ سائن کر لیاحکومتِ بلوچستان کا دہشتگردوں کی معلومات پر کروڑوں روپے انعام کا اعلانایران کے سپریم لیڈر کا آبادی بڑھانے پر زور، جلد شادی اور زیادہ بچوں کی اپیل

مولانا فضل الرحمن: معدنی ذخائر عوام کی ملکیت، سرگودھا کانفرنس ہر صورت ہوگی

مولانا فضل الرحمن: معدنی ذخائر عوام کی ملکیت، سرگودھا کانفرنس ہر صورت ہوگی
فائل فوٹو: مولانا فضل الرحمن: معدنی ذخائر عوام کی ملکیت، سرگودھا کانفرنس ہر صورت ہوگی — تصویر: بشکریہ tribune.com.pk

لاہور: جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک کے معدنی ذخائر عوام کی ملکیت ہیں، جسے لوٹنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی سے وطن سے وفا کا سرٹیفکیٹ لینے نہیں آئے۔ ہم ملک میں امن کے داعی اور پرچارک ہیں، ہم نے وطن سے محبت کی، وطن سے وفا کی اور کسی طاقتور کی غلامی قبول نہیں کی۔ ہماری وفاداریاں شک و شبہے سے بالاتر ہیں۔

ہم پاکستان اور اس ریاست کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، ہر پاکستانی شہری کو اپنا فرض ادا کرنا چاہیے۔ انشاء اللہ سازشیں بے نقاب ہوں گی۔

لاہور ہائیکورٹ بار سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ وہ اس وقت ریاستی حصار میں ہیں اور پورا لاہور ریاستی رکاوٹوں سے بھرا ہوا ہے۔ تمام راستے بند ہیں، ناکے لگے ہوئے ہیں، اور ایک مہذب شہری کو دانشوروں کی محفل میں جانے سے روکا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جبر کو کبھی دوام حاصل نہیں ہوتا، لیکن صبر کو پوری تاریخ میں ہمیشہ دوام حاصل رہا ہے۔ ہم نے قیامِ امن کے لیے ہمیشہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام کا ہر کارکن استقامت کا پہاڑ بنا ہوا ہے اور جبر کے سامنے سر جھکانے کو تیار نہیں۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ 26 نومبر کو سرگودھا میں جمعیت علمائے اسلام ایک بہت بڑی کانفرنس کرنے جا رہی ہے۔ پورے سرگودھا ڈویژن میں کارکن ریاستی جبر کا نشانہ بن رہے ہیں، مقامی قائدین کے کاروبار بند اور دکانیں سیل کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھکر، میانوالی، خوشاب اور سرگودھا میں کارکنوں کی گرفتاریاں اور تعاقب کیا جا رہا ہے۔ ہمارا عزم ہے کہ سرگودھا کانفرنس ہر صورت کی جائے گی، عوام اس اجتماع کو کامیاب بنائیں۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ریاستی قوتوں کے رویوں میں شدت اُس وقت آئی جب ہم نے قبائلی علاقوں میں معدنی ذخائر کے حوالے سے ان کا کردار بے نقاب کیا۔ ہم خیبرپختونخوا، بلوچستان، گوادر، سندھ، ساحلی علاقوں اور پنجاب کے عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم صبر کا دامن تھامے ہوئے ہیں، لیکن استقامت کے ساتھ اپنے مؤقف پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ ریاستی جبر اور رکاوٹوں نے انہیں لاہور ہائیکورٹ بار کے وکلاء سے براہِ راست مخاطب ہونے سے محروم رکھا۔

اشتہار