میناب سکول حملے اور خامنہ ای کے قتل پر ایران کی امریکا اور یورپ میں قانونی کارروائی

تہران: ایران نے میناب کے ایک سکول پر امریکی حملے اور سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے قتل کے معاملے پر امریکا اور متعدد یورپی ممالک کی عدالتوں میں قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
ایران کے نائب صدر برائے قانونی امور مجید انصاری نے بتایا کہ ان واقعات کے حوالے سے مختلف عدالتوں میں مقدمات دائر کیے گئے ہیں، جنہوں نے ان کی سماعت کا دائرہ اختیار قبول کر لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان مقدمات کی پیروی دستاویزی شواہد کی بنیاد پر کی جا رہی ہے۔ بعض مقدمات پہلے ہی دائر کیے جا چکے ہیں، جبکہ دیگر قانونی کارروائی اور رجسٹریشن کے مراحل میں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایران ان واقعات کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے مختلف ممالک کے عدالتی فورمز سے رجوع کر رہا ہے اور اس معاملے کو قانونی سطح پر اٹھانے اور ذمہ داروں کو جواب دہ بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
اشتہار











