عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اپیلوں کی لائیو اسٹریمنگ کی درخواست

اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان نے سزا کے خلاف اپیلوں کی براہ راست نشریات کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔
بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکیل کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اپیلوں کی لائیو اسٹریمنگ (براہ راست نشر کرنے) کا حکم جاری کرے۔
درخواست میں انصاف کی فراہمی، شفافیت اور نظامِ انصاف پر عوامی اعتماد کے اصولوں کو فروغ دینے کے لیے لائیو اسٹریمنگ کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں آج بدھ کو سماعت کے لیے مقرر ہیں۔ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف ان اپیلوں کی سماعت کریں گے، جس پر عدالت نے دلائل طلب کر رکھے ہیں۔
اشتہار











