رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 9° صاف 20° / 8°فجر 05:41ظہر 12:19عصر 15:56مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وفاقی کابینہ نے شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی قومی پالیسی منظور کر لیایران کی زمینی ناکہ بندی ناممکن، عباس عراقچی کا دعویٰوزیراعظم کی گورنر خیبرپختونخوا کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مکمل وفاقی تعاون کی یقین دہانیآئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا 11 دسمبر کو اجلاس، پاکستان کی اگلی قسط کی منظوری کا امکانمولانا فضل الرحمان کی لاہور میں نقل و حرکت محدود، جے یو آئی ف کی لاہور ہائیکورٹ میں درخواستسلطان اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نے جنوبی کوریا کو سنسنی خیز مقابلے میں 3-2 سے ہرا دیاوزیراعظم کی وزرا کو ہدایت: نئے صوبوں پر ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے گریز کریںرائزنگ سٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز کی نیپال اے کو 96 رنز سے شکستٹیکس جمع نہ کرانے پر قانونی کارروائی ہوگی: علی پرویز ملکلاہور قلندرز نے کمندو مینڈس کو ڈائریکٹ سائن کر لیاحکومتِ بلوچستان کا دہشتگردوں کی معلومات پر کروڑوں روپے انعام کا اعلانایران کے سپریم لیڈر کا آبادی بڑھانے پر زور، جلد شادی اور زیادہ بچوں کی اپیل

خلائی تحقیق میں تاریخ رقم کرنے کی تیاری، اسحاق ڈار کا سپارکو کو مبارکباد

خلائی تحقیق میں تاریخ رقم کرنے کی تیاری، اسحاق ڈار کا سپارکو کو مبارکباد
فائل فوٹو: سپارکو کا ادارہ — تصویر: بشکریہ suparco.gov.pk

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان خلائی تحقیق اور مشترکہ سائنسی ترقی کے میدان میں تاریخ رقم کرنے کی تیاری کر رہا ہے، جس پر وہ پوری قوم اور سپارکو کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر تہنیتی پیغام میں نائب وزیراعظم نے کہا کہ چین کے شنزو 24 مشن کی آئندہ روانگی کے ساتھ پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی جلد ہی تیانگونگ خلائی سٹیشن پر مدار میں پہنچنے والے پہلے بین الاقوامی عملے کے رکن بن جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی لمحہ پاکستان اور چین کے درمیان سدا بہار آزمودہ تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کی مضبوطی کا بھرپور عکاس ہے۔

نائب وزیراعظم نے تمام خلا بازوں کے لیے مشن کی کامیاب اور محفوظ تکمیل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اشتہار