رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 10° جزوی بادل 18° / 10°فجر 05:33ظہر 12:16عصر 16:00مغرب 17:37عشا 18:59
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی کی نوابشاہ میں صدر زرداری سے 59 منٹ ملاقات، نئے صوبوں کے ریفرنڈم پر اعتماد میں لیاترک صدر اردوغان کی ایرانی صدر پزشکیان سے ملاقات، مذاکرات جلد بحال کرنے پر زورطارق فضل چودھری: بانی پی ٹی آئی کی صحت کو کچھ ہوا تو ہم ذمہ دار ہوں گےایران: مجلسِ خبرگانِ رہبری کا این پی ٹی سے دستبرداری اور دفاعی نظریے پر نظرِ ثانی کا مطالبہعلی عظمت کی چکوٹھی بارڈر پر دل دل پاکستان کی پرفارمنس، ویڈیو وائرلمسجد الحرام کے قریب حوثیوں کے دو بیلسٹک میزائل سعودی فضائی دفاع نے تباہ کر دیےعمران خان کی دو بہنیں عظمیٰ خان اور نورین نیازی کوٹ لکھپت جیل سے رہاایران کے ساتھ جنگ میں مکمل فتح چاہتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپنئے صوبوں پر عوامی رائے لینا بہترین حل ہے: محسن نقویاینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ عہدے سے الگ، کولیٹ کریس عبوری سربراہ مقررمستونگ: این 25 پر بارود سے بھری گاڑی کا حملہ ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک، 2 شہری شہیدرونالڈو کا ٹی وی انڈسٹری میں قدم، پہلی سیریز ’Day 1s‘ کی پروڈکشن شروع

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کے 3 ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں کی نصف سنچریاں

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کے 3 ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں کی نصف سنچریاں
فائل فوٹو: راولپنڈی ٹیسٹ (فائل فوٹو) — تصویر: بشکریہ arabnews.pk

راولپنڈی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ڈیبیو کرنے والے 3 پاکستانی کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں اسکور کر کے نئی تاریخ رقم کی۔ ان کھلاڑیوں میں طیب عارف، محمد طحہ اور عرفات منہاس شامل ہیں۔

طیب عارف نے 51 گیندوں پر 9 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 57 رنز بنائے۔ محمد طحہ نے 105 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے، جبکہ عرفات منہاس نے 72 گیندوں پر 9 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 52 رنز اسکور کیے۔

اس کارکردگی کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں قومی ٹیم دوسری ایسی ٹیم بن گئی ہے جس کے ڈیبیو کرنے والے 3 کھلاڑیوں نے ایک ہی اننگز کے دوران نصف سنچریاں بنائی ہیں۔

اس سے قبل 1992 میں زمبابوے نے بھارت کے خلاف اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں ایسا کارنامہ انجام دیا تھا۔ اس میچ میں ڈیبیو کرنے والے 3 زمبابوین کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔ اس وقت زمبابوے کے کھلاڑی اینڈی فلاور نے 59، گرانٹ فلاور نے 82 جبکہ ڈیو ہاٹن نے 121 رنز بنائے تھے۔

اشتہار