اسپاٹیفائی نے کراچی کے ہپ ہاپ فنکار شارح کو ریڈار پاکستان کے لیے منتخب کرلیا

کراچی: موسیقی کے عالمی پلیٹ فارم اسپاٹیفائی نے کراچی سے تعلق رکھنے والے اردو ہپ ہاپ فنکار شارح (Shareh) کو 2026 کی آخری سہ ماہی کے لیے ریڈار پاکستان آرٹسٹ منتخب کرلیا۔
اسپاٹیفائی کے مطابق ریڈار پروگرام ابھرتے ہوئے موسیقاروں کو نئے سامعین تک پہنچانے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت شارح کے تخلیقی سفر اور ان کی موسیقی کے پس منظر پر ایک مختصر دستاویزی سلسلہ بھی پیش کیا گیا ہے۔
شارح کی موسیقی میں ریپ، آر اینڈ بی اور دیگر اصناف کا امتزاج شامل ہے۔ وہ طلحہ انجم، طلحہ یونس، جوکھے، عمیر اور حسن رحیم سمیت مختلف پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔
اسپاٹیفائی کے مطابق پاکستان کے علاوہ امریکا، برطانیہ، بنگلہ دیش، کینیڈا اور متحدہ عرب امارات میں بھی ان کی موسیقی سنی جاتی ہے۔
اشتہار











