رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° ابر آلود 21° / 11°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
حارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوششمالی کوریا کا بائنانس سے 6.3 ارب ڈالر کی چوری میں ملوث ہونے کے ایف بی آئی الزام کو مستردنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےیورپ کے سپر مارکیٹس میں فریزرز ہیک، سویڈن سے بیلجیم تک خوراک ضائع کرنا پڑیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیبیرسٹر گوہر: سیاسی تنائو مزید نہ بڑھایا جائے، مسائل کا حل بات چیت سے نکالا جائےکوئٹہ کی عابدہ بتول عالمی ایٹم ویٹ ٹائٹل جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون باکسر بن گئیںایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات جاری، نئے علاقائی سکیورٹی انتظامات پر کوششبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےٹرمپ کا انتباہ: ڈیموکریٹس کانگریس میں اکثریت لیں تو ’مسٹر ویٹو‘ بن جاؤں گا

سارہ علی خان کے کیدارناتھ مندر جانے پر مفتی شہاب الدین رضوی کا فتویٰ

سارہ علی خان کے کیدارناتھ مندر جانے پر مفتی شہاب الدین رضوی کا فتویٰ

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کے بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں واقع کیدارناتھ مندر کے دورے پر مذہبی تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔

بریلی سے تعلق رکھنے والے عالمِ دین مفتی شہاب الدین رضوی بریلوی نے اداکارہ کے مندر جانے، عبادت اور مذہبی رسومات میں شرکت کو شریعت کے مطابق ناجائز اور حرام قرار دیتے ہوئے انہیں اللہ سے توبہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے آل انڈیا مسلم جماعت کے قومی صدر مفتی شہاب الدین رضوی نے کہا کہ انہیں سارہ علی خان کے مندر جانے اور وہاں عبادت کرنے سے متعلق متعدد سوالات موصول ہوئے، جس پر انہوں نے اپنا شرعی موقف واضح کیا۔

ان کے مطابق کسی مسلمان مرد یا عورت کا دوسرے مذہب کی عبادات اور مذہبی رسومات میں شریک ہونا شرعی طور پر جائز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر سارہ نے اپنی مرضی سے یہ عمل کیا ہے تو انہیں اللہ سے معافی مانگنی چاہیے۔

اشتہار