رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 15° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولیسینیٹ نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیاپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو سامنے آگئیعالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں غذائی امداد ایک تہائی کم کرنے کا اعلان، 11 لاکھ افراد کو امداد ملے گینیتن یاہو: 7 اکتوبر کو 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھیراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغامروس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل سستا، برینٹ 107 ڈالر کے قریبسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدریعقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیںپی ٹی آئی کے گرفتار تین ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےروس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز، بندرگاہوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

لاہور ہائیکورٹ کا ایم ڈی کیٹ 2026ء کے تمام کوڈز کے سوالیہ پرچے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا ایم ڈی کیٹ 2026ء کے تمام کوڈز کے سوالیہ پرچے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا حکم
فائل فوٹو: لاہور ہائیکورٹ کی عمارت — تصویر: بشکریہ ویکی پیڈیا

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے ایم ڈی کیٹ 2026ء کے امیدواروں سے متعلق اہم فیصلہ سناتے ہوئے پنجاب میں ہونے والے امتحان کے تمام کوڈز کے سوالیہ پرچے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ سوالیہ پرچے داخلہ عمل مکمل ہونے تک عوام کے لیے دستیاب رہیں گے، جبکہ داخلہ پراسس مکمل ہونے کے بعد امیدواروں سے متعلقہ پالیسی کے تحت اعتراضات بھی طلب کیے جائیں گے۔

تحریری فیصلہ

جسٹس سید احسن رضا کاظمی نے ریان شاہد کی درخواست پر جاری کیے گئے 11 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں قرار دیا کہ پی ایم ڈی سی کی جانب سے 10 ستمبر کو سوالیہ پرچے واپس لینے کے مراسلے کا کوئی مناسب جواز پیش نہیں کیا گیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ امیدوار ہارڈ کاپی اور ویب سائٹ، دونوں ذرائع سے پرچوں تک رسائی سے محروم رہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ 180 سوالات صرف یادداشت کے بل بوتے پر یاد رکھ کر ان پر اعتراضات اٹھانا عملی طور پر ممکن نہیں، جبکہ اعتراضات اور ری چیکنگ کا طریقہ کار اگرچہ کاغذوں میں موجود تھا، لیکن عملی طور پر مؤثر ثابت نہیں ہوا۔

تحریری فیصلے کے مطابق یو ایچ ایس کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ امیدواروں کو گائیڈ لائنز کے مطابق سوالیہ پرچہ ساتھ لے جانے کی اجازت تھی اور اس اجازت میں بعد ازاں کوئی ترمیمی مراسلہ جاری نہیں کیا گیا۔

عدالت نے ابتدائی اعتراض مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ امتحانی معاملات بھی عدالتی نظرثانی سے بالاتر نہیں ہیں۔

فیصلے میں واضح کیا گیا کہ یہ حکم صرف پنجاب میں منعقد ہونے والے ایم ڈی کیٹ 2026ء کے سوالیہ پرچوں تک محدود ہوگا۔

عدالت نے رجسٹرار یو ایچ ایس کے عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا۔

موضوعات: