سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی سالانہ فیس میں 233 فیصد اضافہ، 50 ہزار روپے مقرر

لاہور: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) لاہور نے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کی سالانہ فیسوں میں 200 فیصد سے زائد اضافہ کر دیا ہے۔
ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق سالانہ فیسوں میں 233 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، یہ اقدام نئی داخلہ پالیسی کے تحت کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق 2010 یعنی گزشتہ 16 سالوں سے فیسوں میں اضافہ نہیں ہوا تھا، اس برس بھی فیس 15 ہزار روپے مقرر کی گئی تھی۔ فیسوں میں اضافے کا اطلاق نئے داخلوں پر ہوگا۔
ترجمان کے مطابق سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے نئے تعلیمی سیشن 27-2026 میں داخلہ لینے والے طلبہ 50 ہزار روپے جمع کروائیں گے۔











