رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° صاف 22° / 11°فجر 05:19ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:53عشا 19:13
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
عدالتیں مستقبل کے ممکنہ قوانین روکنے کے لیے پیشگی فیصلہ نہیں کر سکتیں: اسلام آباد ہائیکورٹپیٹرولیم لیوی پر حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا جمعہ کو اسلام آباد میں اجلاسبلوچستان اسمبلی: سردار نظام کے خاتمے اور نواب، سردار کے الفاظ پر پابندی کی قرارداد آج پیش ہوگیشیبہ آئل فیلڈ پر ڈرون حملے کی کوشش، ملبہ گرنے سے فلپائنی اور نیپالی کارکن ہلاک، پاکستانی اور انڈین زخمیپنجاب میں کیمرے والے سمارٹ گلاسز اور خفیہ ریکارڈنگ آلات پر 30 روزہ پابندی، مریم نواز کی سختی سے عمل کی ہدایتوزیراعظم کا پشاور میں اپیکس کمیٹی سے خطاب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی “انتہائی مجبوری” میں نافذ کرنے کا دعویٰآئی ایم ایف کی پیش گوئی: خطے کی معیشت اس سال 1.3 فیصد سکڑے گی، 2027 میں 6.6 فیصد نموصدر زرداری تین روزہ دورے پر جرمنی روانہ، 23 برس بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا پہلا دورہبنوں سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نسیم علی شاہ 30 روز کے لیے ایم پی او کے تحت نظر بندپشاور میں وزیراعظم کی صدارت میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس، خیبرپختونخوا پروگرام کے لیے 160 ارب روپے مختصدہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولی

پنجاب میں لیپ ٹاپ اور اسکالرشپ اسکیم کا دوسرا مرحلہ شروع، عظمیٰ بخاری کا بیان

پنجاب میں لیپ ٹاپ اور اسکالرشپ اسکیم کا دوسرا مرحلہ شروع، عظمیٰ بخاری کا بیان
فائل فوٹو: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری — تصویر: بشکریہ ruralmedianetworkpk.org

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے لیپ ٹاپ اور اسکالرشپ اسکیم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم کے بچوں کا مستقبل ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور ہنر سے وابستہ ہے، کنٹینر، لانگ مارچ اور دھرنے نوجوانوں کا مستقبل نہیں ہیں۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز پنجاب کے بیٹوں اور بیٹیوں کی تعلیمی و سماجی ضروریات کا خیال اپنے بچوں کی طرح رکھ رہی ہیں، یہی وجہ ہے کہ نوجوانوں میں ان کی مقبولیت بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی مقبولیت اور کارکردگی سے خوفزدہ عناصر ہمیشہ ان پر ذاتی حملے کرتے ہیں، اخلاقیات اور تعلیمات کا درس دینے والے بھی بغضِ مریم کا شکار ہیں۔

خیبرپختونخوا اور سیکیورٹی ادارے

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ مریم نواز نے عملی کارکردگی دکھائی ہے، اسی لیے عالمی سطح پر ان کی پذیرائی ہو رہی ہے۔ خیبرپختونخوا میں جعلی تبدیلی اور کھوکھلے نعروں کے سیاہ دور کا خاتمہ ہو چکا ہے، صوبے میں ایمرجنسی لگنے کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے، جس نے قومی مفاد اور صوبے کے امن پر دہشت گردی کو ترجیح دی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی ادارے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دن رات قربانیاں دے رہے ہیں، ایسے موقع پر سیکیورٹی اداروں کے خلاف زبان درازی فورسز کا حوصلہ پست کرنے کے مترادف ہے، پاکستانی قوم اپنے بہادر جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔