رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 12° صاف 21° / 10°فجر 05:19ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:53عشا 19:13
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
معاشی استحکام کے بعد گہری ادارہ جاتی اصلاحات کا مرحلہ شروع، وزیراعظم کی A&M وفد سے گفتگوفیلڈ مارشل عاصم منیر کا پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، دہشت گردوں کے خلاف مہم جاری رکھنے کا اعلانعدالتیں مستقبل کے ممکنہ قوانین روکنے کے لیے پیشگی فیصلہ نہیں کر سکتیں: اسلام آباد ہائیکورٹپیٹرولیم لیوی پر حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا جمعہ کو اسلام آباد میں اجلاسبلوچستان اسمبلی: سردار نظام کے خاتمے اور نواب، سردار کے الفاظ پر پابندی کی قرارداد آج پیش ہوگیشیبہ آئل فیلڈ پر ڈرون حملے کی کوشش، ملبہ گرنے سے فلپائنی اور نیپالی کارکن ہلاک، پاکستانی اور انڈین زخمیپنجاب میں کیمرے والے سمارٹ گلاسز اور خفیہ ریکارڈنگ آلات پر 30 روزہ پابندی، مریم نواز کی سختی سے عمل کی ہدایتوزیراعظم کا پشاور میں اپیکس کمیٹی سے خطاب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی “انتہائی مجبوری” میں نافذ کرنے کا دعویٰآئی ایم ایف کی پیش گوئی: خطے کی معیشت اس سال 1.3 فیصد سکڑے گی، 2027 میں 6.6 فیصد نموصدر زرداری تین روزہ دورے پر جرمنی روانہ، 23 برس بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا پہلا دورہبنوں سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نسیم علی شاہ 30 روز کے لیے ایم پی او کے تحت نظر بندپشاور میں وزیراعظم کی صدارت میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس، خیبرپختونخوا پروگرام کے لیے 160 ارب روپے مختص

معاشی استحکام کے بعد گہری ادارہ جاتی اصلاحات کا مرحلہ شروع، وزیراعظم کی A&M وفد سے گفتگو

معاشی استحکام کے بعد گہری ادارہ جاتی اصلاحات کا مرحلہ شروع، وزیراعظم کی A&M وفد سے گفتگو
معاشی استحکام کے بعد گہری ادارہ جاتی اصلاحات کا مرحلہ شروع، وزیراعظم کی A&M وفد سے گفتگو — تصویر: بشکریہ ایکسپریس

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقتصادی اور مالیاتی استحکام کا مشکل ہدف حاصل کرنے کے بعد حکومت گہری اور بنیادی نوعیت کی ادارہ جاتی اصلاحات کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔ وہ بین الاقوامی مشاورتی فرم الویریز اینڈ مارسل (A&M) کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔

وفد کی قیادت فرم کے شمالی امریکہ آپریشنز کے منیجنگ ڈائریکٹر پیٹر بریگز نے کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان اصلاحات کا مقصد برآمدات پر مبنی ترقی اور پیداواری معیشت کے نئے دور کا آغاز ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان ادارہ جاتی اصلاحات، معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن اور میرٹ و شفافیت کے فروغ کے ذریعے ترقی کے لیے کوشاں ہے۔ حکومت قومی صنعت و پیداوار کی کارکردگی اور استعدادِ کار بڑھانے اور براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے حصول پر بھی توجہ دے رہی ہے۔

وزیراعظم کے مطابق حکومت سرکاری ملکیتی اداروں کی معاشی افادیت اور پائیداری کا جائزہ لینے کی فعال حکمتِ عملی پر عمل پیرا ہے، جس کے تحت ان اداروں کی نجکاری کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان معیشت کو بین الاقوامی منڈیوں کے لیے مزید کھولنے اور مؤثر بین الاقوامی مشاورتی فرموں کے ساتھ نتیجہ خیز شراکت داری کے لیے تیار ہے۔

پیٹر بریگز نے ملاقات کا موقع دینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور عالمی ماہرین سے روابط کے حکومتی عزم کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان میں کاروبار کے لیے سازگار ماحول اور پیداواری معیشت کے قیام میں اپنی فرم کی جانب سے تعاون میں دلچسپی ظاہر کی۔

ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری، معاون خصوصی سید طارق فاطمی، مشیر برائے نجکاری محمد علی اور دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔ وفد میں دبئی کے ڈاکٹر رضا باقر، لندن کے طارق حمید اور استنبول کے اونور اوکوتور بھی شامل تھے۔