رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 15° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

پاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروک

پاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروک
فائل فوٹو: انگلش کرکٹر ہیری بروک — تصویر: بشکریہ cricinfo.com

راولپنڈی: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیری بروک نے کہا ہے کہ ہم میچ کے نتیجے سے خوش ہیں، تاہم ابتدائی شراکت کے بعد مڈل آرڈر میں بہتر شراکت داری قائم نہ کر سکے۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے پاکستان کی کارکردگی کا اعتراف کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بہترین کرکٹ کھیلی اور اس کی باؤلنگ کے ساتھ فیلڈنگ بھی شاندار رہی۔

انگلش کپتان نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان باؤلر عرفات نے بہترین باؤلنگ کی۔ ان کے مطابق انگلینڈ کو آئندہ میچوں کے لیے اس قسم کے دباؤ سے نمٹنے کی بہتر تیاری کرنا ہوگی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے کھیل سے حیران نہیں ہوئے کیونکہ وہ ایک بہترین ٹیم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کا میچ یقیناً سنسنی خیز اور حیران کن تھا، لیکن پاکستان کا مجموعی کھیل بہترین رہا۔

ہیری بروک نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ انہوں نے پہلی اننگز میں میچ گنوایا۔ ان کے بقول انگلش باؤلرز نے میچ کے پہلے ہاف میں بہترین باؤلنگ کی، لیکن بعد میں ٹیم نے مسلسل اور جلد وکٹیں گنوائیں، جو کھیل کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوپنرز نے اچھا آغاز فراہم کیا۔ انہیں امید ہے کہ ٹیم آئندہ میچوں میں، خصوصاً سری لنکا کے خلاف مقابلے میں، مزید بہتر کھیل پیش کرے گی۔