پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو سامنے آگئی

بنوں: پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ کو پولیس نے بنوں سے گرفتار کیا۔
ان کی گرفتاری کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار انہیں گرفتار کر کے لے جا رہے ہیں۔
ویڈیو کے مطابق اس دوران نسیم شاہ نے ہلکی سی مزاحمت کی کوشش کی، جس پر پولیس اہلکاروں نے ان کے ساتھ زبردستی کی اور انہیں لے گئے۔ موقع پر رینجرز اہلکار بھی موجود تھے۔











