رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° صاف 22° / 11°فجر 05:21ظہر 12:16عصر 16:13مغرب 17:50عشا 19:11
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ٹرمپ کا اوباما پر ایران کو اربوں ڈالر دینے اور جوہری ہتھیار کی راہ ہموار کرنے کا الزامایران کا امریکا کو دوبارہ فوجی کارروائی سے خبردار، عباس عراقچی کا بیانایران پر حملہ کل ہو سکتا ہے، ایران کے معاملے کو اچھے طریقے سے نمٹایا: ٹرمپامریکا کا سعودی عرب سے سفارتی عملہ واپس بلانے کا فیصلہ، عراق سفر سے گریز کی ہدایت میں توسیعایران: امریکا کے ساتھ جنگ بندی میں تمام محاذوں پر لڑائی مکمل بند ہونا ضروری، عراقچیعراق میں ایرانی کرد گروپ کے ٹھکانے پر ڈرون حملہ، امریکا کا شہریوں کو سفر سے گریز کا انتباہاو آئی سی سیکرٹری جنرل کی مکہ، مدینہ اور سعودی شہروں پر حوثی حملوں کی مذمتوزیراعظم شہباز شریف کا دو سال میں 5 لاکھ طلبہ کو کروم بکس فراہم کرنے کا اعلانقومی اسمبلی کا رواں اجلاس 30 اکتوبر تک بڑھا دیا گیا، اہم بلز منظور ہوں گےقلعہ سیف اللہ میں کارروائی، اہم دہشت گرد کمانڈر ہلاک: ضیا اللہ لانگوگورنر کی نوشہرہ میں پرویز خٹک سے ملاقات، وفاق کے ساتھ مسائل کے حل پر باتاسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کی نئی کوشش ہونی چاہیے: ایرانی صدر پزشکیان

لیجنڈری فٹ بالر برٹو کارلوس نے اسلام قبول کرنے کی خبریں بے بنیاد قرار دے دیں

لیجنڈری فٹ بالر برٹو کارلوس نے اسلام قبول کرنے کی خبریں بے بنیاد قرار دے دیں

عرب میڈیا کے مطابق 53 سالہ سابق برازیلین سٹار نے واضح کیا کہ وہ اسلام اور مسلم کمیونٹی کا بے حد احترام کرتے ہیں، تاہم ان کے مسلمان ہونے کی خبریں درست نہیں ہیں۔

اُنہوں نے حالیہ قیاس آرائیوں کے بعد انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسلام قبول نہیں کرچکے، وہ اسلام سمیت تمام مذاہب اور عقائد کا احترام کرتے ہیں۔

روبرٹو کارلوس کے اسلام قبول کرنے کی خبریں اس وقت سامنے آئیں جب ترک میڈیا اور ایک ترک رکن پارلیمنٹ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ سابق فٹبالر نے برازیل میں ایک مسلمان عالم سے ملاقات کے دوران کلمہ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کیا ہے، تاہم اُن کی جانب سے براہِ راست تردید کے بعد یہ دعویٰ مسترد ہوگیا۔

رپورٹس میں کہا گیا کہ فٹ بالر نے حال ہی میں مراکشی نژاد فٹبال ایجنٹ سہیلہ الطہیری سے شادی کی، جس کے بعد شادی کی تقریبات کی ایسی تصاویر بھی سامنے آئیں جن میں اسلامی اور مراکشی روایات نظر آئیں، ان تصاویر کو بھی ان کے اسلام قبول کرنے کی افواہوں کی وجہ قرار دیا گیا۔

روبرٹو کارلوس نے وضاحت کی کہ شادی کی مختلف تقریبات دونوں خاندانوں کے مذہبی عقائد اور روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے منعقد کی گئی تھیں، اس لیے اسلامی روایات کی موجودگی کو ان کے مذہب تبدیل کرنے سے تعبیر نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر وہ مستقبل میں اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو اس کا اعلان خود کریں گے۔

موضوعات: